Draft

5بگڑے اوباش نوجوانوں کی 21 سالہ دوشیزہ کو اجتماعی زیادتی

مانانوالہ (ویب ڈیسک) 5بگڑے اوباش نوجوانوں نے 21 سالہ دوشیزہ کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا، پولیس کے مقدمہ درج کرنے سے انکار پر متاثرہ خاندان نے انصاف نہ ملنے پر وزیراعلیٰ ہاﺅس کے سامنے خود سوزی کرنے کا اعلان کردیا۔ گزشتہ روز محنت کش فضل حسین کی بیٹی (ر) کی والدہ وفات پاگئی تو مانانوالہ کا حکیم سلیم عرف چمن افسوس کرنے ان کے گھر آیا تو رمشا کو شدید بیمار پایا جس پر اس نے کہا میرے ساتھ چلو تمہیں دوائی دیتا ہوں، سلیم اسے موٹرسائیکل پر بیٹھا کہ ایک گھر لے گیا جہاں پر ملزمان عامر، عمران اور دو نامعلوم موجود تھے جو شام 6 بجے سے رات 11 بجے تک باری باری اسے اپنی ہوس کا نشانہ بناتے رہے، لڑکی کی چیخ و پکار پر اسے جان سے ماردینے کی دھمکیاں دے کر فرار ہوگئے۔
لڑکی نے تھانہ مانانوالہ میں درخواست دی تو پولیس نے کہا کہ اپنی درخواست بدلو ہم مقدمہ درج کردیتے ہیں جس پر اس نے سیشن جج شیخوپورہ کو مقدمہ درج کرانے کیلئے رٹ دائر کی، علاقہ مجسٹریٹ سمیرا اسلم نے ایم ایس ڈسٹرکٹ ہسپتال شیخوپورہ کو فوری میڈیکل کرنے کیلئے حکم جاری کیا، رابطہ کرنے پر ڈی ایس پی صفدر آباد رانا جمیل احمد نے کہا کہ میرے علم میں جب آیا ہے تو میں نے ایس ایچ او تھانہ مانانوالہ کو مقدمہ درج کرنے اور ملزمان کو فوری گرفتار کرنے کا حکم جاری کیا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Check Also
Close
Back to top button