بھارتی فوج کی بزدلانہ فائرنگ سے زخمی ہونے والے دو پاکستانی جوان شہید

بھارتی فوج کی بزدلانہ فائرنگ سے زخمی ہونے والے دو پاکستانی جوان شہید

تاریخ: 14 مئی 2025
رپورٹ: بشیر باجوہ | VOC اردو

راولپنڈی: بھارتی افواج کی بلا اشتعال فائرنگ کے نتیجے میں زخمی ہونے والے دو پاکستانی جوان زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جام شہادت نوش کر گئے۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) نے شہداء کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ دونوں جوان اسپتال میں زیر علاج تھے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق حالیہ بھارتی جارحیت کے نتیجے میں زخمی ہونے والے جوانوں کی تعداد 78 ہو چکی ہے، جبکہ شہداء کی مجموعی تعداد 13 تک پہنچ گئی ہے۔

فوجی ذرائع کا کہنا ہے کہ بھارت کی طرف سے لائن آف کنٹرول پر جنگ بندی معاہدے کی مسلسل خلاف ورزی کی جا رہی ہے، جس کا بھرپور اور مؤثر جواب دیا جا رہا ہے۔

وی او سی اردو

Disclaimer:
This news is based on initial reports and is intended solely for public awareness. VOC Urdu is not responsible for the verification or denial of any legal claims or allegations.

وی او سی اردو: تحقیقی، تجزیاتی اور غیر جانبدار صحافت کا معتبر پلیٹ فارم
مزید خبروں کے لیے وزٹ کریں: www.newsvoc.com
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں:
https://whatsapp.com/channel/0029VaCmBaI84OmAfXL45G1k

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں