آپریشن بنیان مرصوص واضح ثبوت ہے کہ ہم جارحیت کا جواب دینا جانتے ہیں: وزیراعظم شہباز شریف

آپریشن بنیان مرصوص واضح ثبوت ہے کہ ہم جارحیت کا جواب دینا جانتے ہیں: وزیراعظم شہباز شریف

اسلام آباد: وزیراعظم پاکستان شہباز شریف نے بھارتی جارحیت میں 40 معصوم شہریوں، جن میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں، کی شہادت پر شدید دکھ کا اظہار کیا اور کہا کہ شہدائے وطن کی قربانیاں ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی۔

اپنے بیان میں وزیراعظم نے شہدا کے لیے بلندی درجات اور اہل خانہ کے لیے صبر جمیل کی دعا کی۔ انہوں نے اعلان کیا کہ شہداء پیکیج پہلے ہی منظور کیا جاچکا ہے اور ریاست ان کے خاندانوں کی مکمل کفالت کرے گی۔

شہباز شریف نے کہا کہ آپریشن بنیان مرصوص بھارت کو ایک واضح پیغام تھا کہ پاکستان کی افواج کسی بھی جارحیت کا موثر جواب دینے کی مکمل صلاحیت رکھتی ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ خطے میں امن کی خواہش رکھتے ہیں لیکن کسی کو ہماری خودمختاری پر انگلی اٹھانے کی اجازت نہیں دی جا سکتی۔

وی او سی اردو: تحقیقی، تجزیاتی اور غیر جانبدار صحافت کا معتبر پلیٹ فارم
مزید خبروں کے لیے وزٹ کریں: www.newsvoc.com
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں: https://whatsapp.com/channel/0029VaCmBaI84OmAfXL45G1k

Disclaimer:
This news is based on initial reports and is intended solely for public awareness. VOC Urdu is not responsible for the verification or denial of any legal claims or allegations.

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں