
👇👇👇🇵🇰🤝🇨🇦
Voice of Canada اردو
اسرائیلی مصنوعات کا مکمل بائیکاٹ: گوجرانوالہ بار ایسوسی ایشن نے دو روز کی ڈیڈ لائن دے دی
: 11 اپریل 2025
رپورٹ: بشیر باجوہ | VOC اردو
گوجرانوالہ بار ایسوسی ایشن کے سیکرٹری راجہ عبدالمقیت خان ایڈووکیٹ نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ بار کے سال 2025 کے متفقہ فیصلے کے مطابق اسرائیلی مصنوعات کا مکمل بائیکاٹ کیا گیا ہے۔
انہوں نے واضح کیا کہ سیشن کورٹ اور ڈسٹرکٹ کورٹ گوجرانوالہ کے احاطے میں واقع تمام دوکانداروں، کینٹینز اور کیفے مالکان کو ہدایت جاری کی گئی ہے کہ وہ دو دن کے اندر اسرائیلی مصنوعات کا تمام سٹاک اپنی دوکانوں سے ختم کر دیں۔
ان کا کہنا تھا کہ مقررہ وقت کے بعد اگر کسی نے ان ہدایات کی خلاف ورزی کی تو متعلقہ دوکان، کینٹین یا کیفے کو سیل کر کے اسرائیلی مصنوعات کا سٹاک تلف کر دیا جائے گا۔
سیکرٹری بار نے اس فیصلے کو وکلا برادری کی جانب سے فلسطینی عوام سے یکجہتی اور انسانی حقوق کے تحفظ کی عملی مثال قرار دیا۔
Disclaimer: This news is based on preliminary information and is intended solely for public awareness. VOC Urdu does not take responsibility for the verification of any legal claims or allegations.
وی او سی اردو: تحقیقی، تجزیاتی اور غیر جانبدار صحافت کا معتبر پلیٹ فارم
مزید خبروں کے لیے وزٹ کریں: www.newsvoc.com
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں: https://whatsapp.com/channel/0029VaCmBaI84OmAfXL45G1k