پاکستان

محکمہ داخلہ سندھ نے سکیورٹی گارڈز پر آمدورفت کے دوران اسلحے کی نمائش پر پابندی لگادی*

*محکمہ داخلہ سندھ نے سکیورٹی گارڈز پر آمدورفت کے دوران اسلحے کی نمائش پر پابندی لگادی*

سندھ بھر میں عوامی مقامات پر 90 روز کے لیے اسلحےکی نمائش پرپابندی عائد کردی گئی۔

محکمہ داخلہ سندھ کے مطابق سکیورٹی گارڈ صرف دوران ڈیوٹی اسلحہ رکھ سکیں گے۔

محکمہ داخلہ سندھ کا کہنا ہےکہ سکیورٹی ایجنسی کےگارڈ آمدورفت کے دوران اسلحے کی نمائش نہیں کرسکیں گے۔

محکمہ داخلہ سندھ کے مطابق قانون نافذ کرنے والے اداروں کے اہلکار اس پابندی سے مستثنیٰ ہوں گے۔

محکمہ داخلہ سندھ کا کہنا ہےکہ متعلقہ ایس ایچ اوز خلاف ورزی کرنے والوں کےخلاف شکایت درج کرسکیں گے۔

*تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا واٹس ایپ چینل فالو کیجئے*

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button