پاکستان

‏گوانٹاناموبے میں بے گناہ 21 سال قید گزارنے والے عبدالرحیم ربانی کراچی میں انتقال کر گئے

‏گوانٹاناموبے میں بے گناہ 21 سال قید گزارنے والے عبدالرحیم ربانی کراچی میں انتقال کر گئے۔
اِنَّا لِلّٰہِ وَاِنَّآ اِلَیْہِ رَاجِعُوْنَ

پرویز مشرف نے 5 ہزار ڈالر کے عوض ان دو بھائیوں،عبدالرحیم ربانی اور احمد غلام ربانی کو جس میں ایک شیف اور دوسرا ٹیکسی ڈرائیور تھا 2002 میں امریکہ کے حوالے کیا۔امریکہ نے پہلے بدنام زمانہ جیل باگرام میں ان پر 3 سال بدترین تشدد کیا اور پھر 18 سال گوانٹاناموبے میں قید رکھ کرتشدد سے گزارا۔
کلائیو سٹیفورڈ اسمتھ نے پروبونو ان کا کیس لڑا اور میں نے سینیٹ آف پاکستان میں حکومت پاکستان کے سامنے۔
چاہئے تو یہ تھا کہ ریاست اور ریاستی اہلکار ان سے معافی مانگتے ،حتی الوسع ان کی تلافی کو کوشس کرتے،الٹا امریکہ نے ان 2 بے گناہ بھائیوں کے لئے جو لاکھوں ڈالر زرتلافی حکومت پاکستان کو دی تھی وہ بھی ان کو نہیں ملی۔اور کراچی میں بڑی غربت اور کسمپرسی کی زندگی گزار رہے تھے۔
حکومت پاکستان نے ان کو قومی شناختی کارڈ بھی جاری نہیں کیا حالانکہ اس ایشو کو میں نےسینیٹ میں بار بار اٹھایا اور چیئرمین نادرا لیفٹننٹ جنرل منیر افسر سے بار بار بذات خود رابطہ کیا لیکن اس کے باوجود ان کو قومی شناختی کارڈ جاری نہیں کیاگیا،یہاں پر آئی ایم ایف کے من پسند دوہری شہریت کے حامل اشرافیہ کو گھنٹوں میں شناختی کارڈ جاری ہوجاتا ہے اور وہ وفاقی وزیر بن جاتے ہیں لیکن عبدالرحیم ربانی جیسے مظلوموں کو نہیں، اب وہ اللہ کے حضور پہنچ گئے ہیں جھاں حقیقی انصاف ہوگا۔اللّٰہ انکی تکالیف کو آخرت میں ان کیلئے باعث اجر بنائے اور ان کو جنت الفردوس میں اعلی مقام عطا فرمائے آمین۔

سینیٹر مشتاق احمد

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button