اداکارہ مدیحہ شاہ کو ڈاکوﺅں نے لوٹ لیا
ممبئی: بالی ووڈ کی ورسٹائل اداکارہ کرینہ کپور شادی کی چوتھی سالگرہ منانے کیرالہ پہنچ گئیں جہاں ان کے شوہر اور اداکار سیف علی خان اپنی نئی آنے والی فلم شیف کی شوٹنگ میں مصروف ہیں۔
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق کرینہ اپنے پہلے بچے کی پیدائش کے حوالے سے خبروں کی خاصی زینت بنی ہوئی ہیں، اداکارہ حاملہ ہونے کے باوجود فلموں میں اداکاری اورمختلف فیشن شومیں بھی بڑے جوش و خروش سے شرکت بھی کررہی ہیں تاہم اب اداکارہ اپنی شادی کی چوتھی سالگرہ منانے بھارتی ریاست کیرالہ پہنچ گئی ہیں جہاں چھوٹے نواب سیف علی خان اپنی آنے والی فلم “شیف” کی شوٹنگ میں مصروف ہیں.
دوسری جانب سیف علی خان بھی کرینہ اوراپنے پہلے بچے کی دسمبر میں پیدائش کے حوالے سے کافی پرجوش ہیں اورفلم “شیف” کی شوٹنگ وہ دسمبر سے پہلے ہی مکمل کرنا چاہتے ہیں تاکہ وہ کرینہ کے ساتھ زیادہ سےزیادہ وقت گزاریں-
فلم کے ہدایتکارراجا کرشنا کا اس حوالے سے کہنا تھا کہ ہماری پوری کوشش ہوگی کہ فلم کو دسمبر سے پہلے ہی مکمل کرلیں جب کہ فلم کے کچھ رہ جانے والے مناظرکو ہم بعد میں بھی عکسبند کرا سکتے ہیں۔