Draft
کنگنا رناوت ٹریفک حادثے میں بال بال بچ گئیں
ممبئی(ویب ڈیسک) بالی ووڈ کوئین نام سے مشہور اداکارہ کنگنا رناوت امریکا میں جاری اپنی شوٹنگ سے واپس ہوٹل آرہی تھیں کہ ٹیم کے ہمراہ ان کی گاڑی کو حادثہ پیش آیا۔بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق بالی ووڈ اداکارہ کنگنا رناوت امریکا میں ہدایتکارہنسال مہتا کی فلم”ثمرن“ کی شوٹنگ میں مصروف ہیں۔ اداکارہ اپنی ٹیم کے ہمراہ شوٹنگ مکمل کرکے واپس اپنے ہوٹل کی جانب سے آرہی تھیں کہ اچانک ان کی کارکوحادثہ پیش آیا جس میں وہ معجزانہ طورپربال بال بچ گئیں۔