سرگودھا:
پولیس افسر نے ساتھی کی مدد سے 15 سالہ لڑکی کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا ، مقدمہ درج، تاحال گرفتاری عمل میں نہیں آسکی۔
ویب ڈسک (نیوز وی او سی اردو)
پولیس ذرائع کے مطابق تھانہ کوٹ مومن کے اے ایس آئی محمد نواز نے ساتھی احسان کی مدد سے میٹرک کی طالبہ ( ن ) کو اٹھایا اور اسے نجی رہائش گاہ میں لے گئے۔
پولیس کے مطابق ملزمان نے لڑکی کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنایا اور اس پر تشدد بھی کیا۔ تھانہ کوٹ مومن پولیس نے اے ایس آئی محمد نواز اور احسان کے خلاف مقدمہ درج کرلیا ہے۔
پولیس ذرائع کے مطابق تاحال ملزمان کی گرفتاری عمل میں نہیں لائی جا سکی، کوششیں جاری ہیں۔
*تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا واٹس ایپ چینل اور ویب پیج فالو کیجئے*