پشاور: جےیوآئی کے انٹرا پارٹی انتخابات
نیوز ڈیسک (وی او سی اردو)
جےیوآئی کی مرکزی مجلس عمومی کا اجلاس مفتی محمود مرکز پشاور میں ہوا ۔اسلم غوری
اجلاس میں ملک بھر سے اراکین مجلس عمومی نے شرکت کی ۔ترجمان جے یو آئی
ملک بھر سے تقریبا پندرہ سو اراکین نے شرکت کی ۔اسلم غوری
اراکین نے آئندہ پانچ سال کے لئے مولانا فضل الرحمان کو بلا مقابلہ امیر منتخب کیا ۔اسلم غوری
پشاور: مولانا فضل الرحمان پارٹی انتخابات میں اگلے 5 سال کیلئے بلا مقابلہ جمعیت علماء اسلام (جے یو آئی) کے امیر منتخب ہو گئے۔
جے یو آئی رہنما مولانا عبد الغفورحیدری بھی 5 سال کے لیے بلامقابلہ سیکرٹر ی جنرل منتخب ہوئے ہیں۔
مولانا فضل رحمان اور عبدالغفور حیدری کسی اور امیدوار کے مدمقابل کا ہونے کی وجہ سے بلامقاملہ ہی منتخب ہوئے۔
یاد رہے کہ چند روز قبل مولانا فضل الرحمان کے بھائی مولانا عطاء الرحمان جے یو آئی خیبر پختونخوا کے پارٹی انتخابات میں 5 سالہ کے لیے صوبائی امیر منتخب ہوئے تھے۔
چند روز قبل الیکشن کمیشن نے جے یو آئی کو پارٹی انتخابات کروا کر تفصیلات جمع کرانے کی ہدایت کی تھی۔