نیوز ڈیسک (وی او سی اردو)
رپورٹ ملک اختر جاوید
پنجگور کے علاقے خدا آبادان میں ہفتے کے روز مسلح حملہ آوروں کی فائرنگ سے سات مزدور جاں بحق اور ایک شدید زخمی ہو گیا۔ مقامی حکام کے مطابق حملہ آوروں نے ایک گھر پر دھاوا بولا اور اندھا دھند فائرنگ کی۔
سیکیورٹی فورسز اور پولیس نے موقع پر پہنچ کر لاشوں اور زخمی کو قریبی اسپتال منتقل کیا، جبکہ حملہ آوروں کی تلاش کے لیے علاقے میں سرچ آپریشن شروع کر دیا گیا ہے۔
اس افسوسناک حملے کا الزام کالعدم بلوچستان لبریشن آرمی (بی ایل اے) پر عائد کیا گیا ہے۔ جاں بحق ہونے والے مزدوروں کا تعلق پنجاب سے تھا، جو وہاں ایک گھر کی تعمیر میں مصروف تھے صدر آصف علی زرداری اور وزیراعظم شہباز شریف نے افسوس کا اظہار کیا اور انہوں نے کہا کہ ان مجرموں کو جلد جلد سے گرفتار کیا جائے گا اور امن تباہ کرنے والوں کو ان کے انجام تک پہنچائیں گے ادارے متحرک ہو چکے ہیں