Draft

*عوام کیلئے خوشخبری، یکم اکتوبر سے پٹرول مزید کتنا سستا ہو گا؟

عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں کمی کے باعث پاکستان میں بھی پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں یکم اکتوبر سے کمی کا امکان ہے۔*

پاکستان میں پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں یکم اکتوبر 2024 سے کمی کی توقع ہے، کیونکہ حکومت عالمی سطح پر تیل کی قیمتوں میں نمایاں کمی کے بعد صارفین کو ریلیف دینے پر غور کر رہی ہے

ذرائع کا کہنا ہے کہ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 3 روپے تک کمی متوقع ہے، پٹرول کی قیمت میں ایک روپے فی لٹر کمی کا امکان ہے جبکہ ڈیزل کی قیمت میں 3 روپے فی لٹر کمی ہو سکتی ہے۔

ذرائع کے مطابق پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کا حتمی اعلان 30 ستمبر کو کیا جائے گا، وزیرخزانہ وزیراعظم کی مشاورت سے اعلان کریں گے۔

واضح رہے کہ 15 ستمبر کو بھی وفاقی حکومت کی جانب سے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑی کمی کی گئی تھی۔

اس وقت پٹرول 249.10 روپے فی لٹر، ہائی سپیڈ ڈیزل 249.69 روپے فی لٹر، لائٹ ڈیزل 141.93 روپے جبکہ مٹی کا تیل 158.47 روپے فی لٹر میں فروخت ہو رہا ہے۔

*تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا واٹس ایپ چینل فالو کیجئے*

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Check Also
Close
Back to top button