پاکستان

پی ٹی آئی کی طرف سے نامزد نگراں وزیراعلیٰ ناصردرانی نے اپنا نام واپس لے لیا

پنجاب کے لیے پی ٹی آئی کی طرف سے نامزد نگراں وزیراعلیٰ ناصردرانی نے اپنا نام واپس لے لیا۔
ناصر درانی کا کہنا ہے کہ صحت اجازت نہیں دیتی کہ نگراں وزیراعلیٰ کی ذمے داری سنبھالوں، میں نے پی ٹی آئی اورن لیگ کےرہنماؤں کوفیصلے سے آگاہ کردیا ہے۔
یاد رہے کہ چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے نگراں وزیراعلیٰ پنجاب کے امیدوار کےلیے نئے ناموں پر غور کے لیے کمیٹی تشکیل دی تھی، کمیٹی کے اجلاس میں نگراں وزیراعلیٰ پنجاب کے لیے مختلف ناموں پر غور کیا گیا جس کے بعد دو نام پیش کئے گئے جن میں ڈاکٹر حسن عسکری اور سابق آئی جی خیبرپختونخوا ناصر درانی کا نام شامل تھا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button