آج پاکستان سمیت دنیا بھر میں عالمی یومِ ہنسی (ورلڈ لافٹر ڈے) منایا جارہا ہے۔
ہنسنے، ہنسانے اور پریشانیون سے چھٹکارا پانے کیلئے 6مئی کو پاکستان سمیت دنیا بھر میں عالمی یومِ ہنسی (ورلڈ لافٹر ڈے) منایا جارہا ہے۔
اسی سلسلے میں مختلف ممالک میں لوگوں کی بڑی تعداد پارکوں اوردیگر عوامی مقامات پر جمع ہوگی اور دل بھر کر قہقہے لگاتے دکھائی دینگے۔
ہنسنے، مسکرانے اور کھلاکھلانے سے نہ صرف آپ کی صحت اچھی ہوتی ہے بلکہ یہ طویل عمری کا راز بھی ہے ، صرف یہی نہیں بلکہ پریشانیوں سے نجات سے لے کر زندگی کو خوشیوں سے بھرپور بنانے کے لئے بھی ہنسنا بیحد ضروری ہے۔
اس دن کی افادیت کو اْجاگر کرنے کیلئے دنیا بھر میں مختلف سیمینارز منعقد کروائے جائینگے اور لوگوں میں خوش رہنے اور ہنسنے کا شعور بیدار کیا جائیگا۔
واضح رہے کہ ورلڈ لافٹر ڈے کا آغاز 1998 میں بھارت سے ہوا، جو اب ہر سال مئی کے پہلے اتوار کو دنیا بھر میں جوش و خروش سے منایا جاتا ہے۔