گوجراموالہ (نیوز وی او سی آن لائن)کیمسٹ اینڈ ڈرگسٹ ایسوسی ایشن کی جانب سے ڈرگ ایکٹ کے خلاف گوجرانوالہ سمیت پنجاب بھر میں میڈیکل سٹورز چوتھے روزبھی بندرہیں اور چوتھے روز بھی شٹر ڈاؤن ہڑتال کا سلسلہ جاری ہے، جس کے نتیجہ میں مریضوں کو ادویات کے حصول کے لئے سخت مشکلات کا سامناکرنا پڑ رہا ہے جبکہ سرکاری ہسپتالوں کے شعبہ ایمرجنسی میں مریضوں کی تعداد میں ریکارڈ اضافہ دیکھنے میں آیا ہے، خدشہ ہے کہ سرکاری ہسپتالوں میں بھی ادویات نایاب ہو جائیں گی ۔
تفصیلات کے مطابق کیمسٹ اینڈ ڈرگسٹ ایسوسی ایشنکی اپیل پر تمام میڈیکل سٹورز کی جانب سے شٹر ڈاون ہڑتال کا سلسلہ چوتھے روز بھی جاری ہے.اور پنجاب بھر میں میڈیکل سٹورز مکمل طور پر بند ہیں جسکی بدولت مریضوں کو ادویات کے حصول میں شدید مشکلات کا سامنا ہے اور مریض سخت پریشان ہیں،عوام نے میڈیکل سٹور مالکان سے اپیل کی ہے کہ ہڑتال کا سلسلہ ختم کیا جائے کیونکہ میڈیکل سٹورز کی ہڑتال کے باعث ادوایات نہ ملنے کی صورت میں قیمتی جانوں کے جانے کا خدشہ ہے.واضح رہے کہ گزشتہ روز حکومت نے پولیس حکام کو ہدایت کی تھی کہ اگر کوئی میڈیکل سٹور کھولنا چاہے تو انہیں تحفظ فراہم کریں گے، اتوار کے روز صوبائی دارالحکومت کے سرکاری ہسپتالوں کے بالمقابل تمام میڈیکل سٹورز بند ہیں اور وہا ں کوئی بھی پولیس اہلکار دیکھنے میں نہیں آ رہا ـ میڈیکل سٹورز کی بندش سے آپریشن کے سامان میں بھی مریضوں کو شدید مشکلات درپیش ہیں جس کے باعث متعدد آپریشن ملتوی ہو گئے ہیں ۔دوسری طرف پنجاب کیمسٹ کونسل نے 30 اپریل کو اپنے مطالبات کے لئے ناصر باغ لاہور سے لانگ مارچ کی کال دی ہوئی ہے جس میں پنجاب بھر سے کیمسٹ حضرات شریک ہوں گے ۔