ایڈیٹرکاانتخاب

مودی کے دورہ برطانیہ پر احتجاج کریں گے، لارڈ نذیر

برطانوی ہائوس آف لارڈ کے مستقل رکن لارڈ نذیر احمد نے کہا ہے کہ بھارت میں جب سے بی جے پی کی حکومت آئی ہے کشمیر میں مظالم کی انتہاہوگئی ہے،17 اپریل کو مودی کے دورہ برطانیہ پر احتجاج کریں گے۔
کراچی پریس کلب سے خطاب میں لارڈ نذیر نے کہا کہ بھارت میں بی جے پی اور دیگر فاشسٹ جماعتیں اقلیتوں پر ظلم و جبر کررہی ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ بھارت کا معیار دوہرا ہے،وہ ہزاروں ٹن گوشت ایکسپورٹ کرتا ہے لیکن ایک مسلمان گائے نہیں کھاسکتا۔ لارڈ نذیر احمد نے کہا کہ ہم نے کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کے لئے 26 جنوری پر یوم بھارت کو یوم سیاہ کے طور پر منایا،بھارت ہمارے خلاف پروپیگنڈا کررہا ہے، ہم نے پاکستان کے حق میں بسوں پر تحریریں درج کرائیں اور بھارتی پروپیگنڈے کا توڑ کیا،رواں ماہ بھارتی وزیراعظم کے دورہ برطانیہ پر احتجاج کیا جائے گا۔ ان کا کہنا تھا کہ مشرف نے نائن الیون سے پہلے کشمیر جدوجہد کو سپورٹ کیا اور بعد میں ان جہادیوں کو دہشت گرد قرار دے دیا۔ برطانوی لارڈ نے مزید کہا کہ 4 سال تک پاکستان کا وزیر خارجہ نہیں تھا،نواز شریف نے صرف ایک بار اقوام متحدہ کے اجلاس میں کشمیر کا ذکر کیا،سینیٹ و قومی اسمبلی میں کشمیر کمیٹی کے سربراہ موجود ہیں لیکن کام نہیں کرتے۔ لارڈ نذیر نے یہ بھی کہا کہ پارلیمنٹ میں موجود لوگ اپنے ملک کے لئے کام کرتے ہیں،سیاسی رہنما سرکاری دورے پر ماہرین کے بجائے اہلخانہ کو لے جاتے ہیں، یہاں کے لوگ حقائق جاننے کے باوجود آزمائے ہوئےافراد کو آزمارہے ہیں۔ عمران فاروق قتل کیس کے حوالے سے اُن کا کہنا تھا کہ میٹرو پولیٹن پولیس کو دو ہفتے قبل خط تحریر کیا تھا، جس پر برطانوی حکومت نے پردہ ڈال دیا۔ صحافیوں سے خطاب میں لارڈ نذیر کا کہنا تھا کہ میاں نواز شریف کی برطانیہ میں جائیداد موجود ہے لیکن بدقسمتی سے ٹرائل کے دوران ایسے سوال کئے جاتے ہیں جس نے معاملات الجھا دیے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ40 سال ہائوس آف لارڈ میں موجود ہوں، بینظیر کا برطانیہ میں پہلا اور آخری پروگرام میں نے کیا، نوازشریف جب وطن واپس آئے مجھے ساتھ لے کر آئے۔لارڈ نذیر نے خطاب کی دعوت دینے پر کراچی پریس کلب کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ یہ پاکستان کا سب سے پرانا کلب ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button