پاکستان

لاہور(نیوز وی او سی آن لائن)سابق وزیراعظم نوازشریف خراب موسم کے باعث احتساب عدالت میں پیشی کیلئے اسلام آباد روانہ نہ ہو سکے ،نوازشریف اور مریم نواز نے لاہور سے اسلام آباد کیلئے روانہ ہو نا تھا۔
تفصیلات کے مطابق شریف خاندان کیخلاف ایون فیلڈ ریفرنس کی سماعت آج ہو گی،احتساب عدالت کے جج محمد بشیر ریفرنسز کی سماعت کریں گے،نوازشریف کے وکیل خواجہ حارث جے آئی ٹی کے سربراہ واجد ضیا پر جرح کریں گے۔
سابق وزیراعظم نوازشریف نے اپنی صاحبزادی مریم نواز کے ہمراہ احتساب عدالت میں پیشی کیلئے اسلام آباد روانہ ہونا تھا لیکن موسم کی خرابی کے باعث وہ روانہ نہ ہو سکے جس پر انہوں نے دارالحکومت کیلئے روانگی موخر کردی،سابق وزیراعظم کی جانب سے احتساب عدالت میں حاضری سے استثنیٰ کی درخواست دائر کی جائے گی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button