Draft

32وارداتوں میں مطلوب 4گروہوں کے 21ارکان گرفتار۔

ایک کار، 06 موٹر سائیکل سمیت کروڑوں روپے کا لوٹا اور چھینا گیا مال اور وارداتوں میں استعمال ہونے والے21پسٹل اور درجنوں گولیاں برآمد۔

(بشیر باجوہ بیورو چیف پاکستان نیوز وائس آف کینیڈا )
سی پی او آفس میں پروقار تقریب کے دوران برآمدہ مال28 مدعیان کے حوالے ۔شہریوں کا پولیس کو خراج تحسین
شہریوں کے جان و مال اور عزت و آبرو کی حفاظت پولیس کا اولین فرض ہے۔۔ سی پی او اشفاق خان
گوجرانوالہ (22جون )سٹی پولیس آفیسراشفاق خان کے احکامات کے پیش نظر سی آئی اے پولیس نے ڈی ایس پی عمران عباس چدھڑ کی زیر نگرانی ماہ مئی اور جون کے دوران اعلیٰ کارکردگی کا مظاہر ہ کرتے ہوئے 32خطرناک وارداتوں میں مطلوب چار خطرناک گروہوں کے 21ارکان گرفتار کر کے ان کے قبضہ سے ایک کار،06 موٹر سائیکل سمیت کروڑوں روپے مالیت کا چھینا گیا مال برآمد کیا ہے ۔ مزید براں ملزمان سے21پسٹل اور درجنوں گولیاں بھی برآمد کیں ہیں ۔گرفتار کئے گئے ملزمان میں ریاض الدین عرف سیانا گینگ کے پانچ ارکان ، عدنان عرف دانو گینگ کے نو ارکان ، امجد عرف قیصرعرف فوجی اور مشتاق گینگ کے پانچ ارکان شامل ہیں ۔ تمام ملزمان ریکارڈ یافتہ اور سنگین وارداتوں میں ملوث ہیں۔ ملزمان نے دوران تفتیش سول لائنز، ماڈل ٹاؤن ، اروپ ،گرجاکھ، سبزی منڈی، دھلے، جناح روڈ ، صدر کامونکے، گکھڑمنڈی ، تتلے عالیٰ کے مضافات سمیت دیگر اضلاع چنیوٹ ، سرگودھا ، فیصل آبادمیں درجنوں سنگین واردتیں کرنے کا انکشاف کیا ہے ۔ملزمان ہاؤس ر ابری، راہزنی، بین الاضلاعی شاہرات اور نقب زنی کی وارداتیں کرتے۔ریاض الدین عرف سیانا گینگ کے ملزمان رہائشی کالونیوں اور پوش علاقوں میں گھومتے، گھروں کا جائزہ لیتے اور موقع پا کر گھروں میں داخل ہو کر ہاؤس رابری کی وارداتیں کرتے ۔ عدنان عرف دانو گینگ کے ملزمان سر راہ راہ گیروں کو ا سلحہ کے زور پر روکتے اور طلائی زیورات ، نقدی، موبائل فونز اور دیگر قیمتی اشیاء چھین کر فرار ہو جاتے ۔امجد عرف قیصر عرف فوجی گینگ کے ملزمان بین الاضلاعی شاہرات پر رہزنی اورسرقہ موٹر سائیکل کی وارداتیں کرتا۔ملزمان نے گزشتہ دو سال میں بس، کوسٹر، ویگن اور ٹیوٹا لوٹنے کی واداتیں کیں جو شیخوپورہ پولیس کو مطلوب تھے۔ مشتاق گینگ کے ملزمان ڈکیتی ، رہزنی ، چوری اور نقب زنی کی وارداتوں میں ملوث تھے ۔ملزمان لوڈنگ اور ان لوڈنگ کے لئے اپنی ٹرانسپورٹ استعمال کرتے ۔ فیکٹریوں ، اور گوداموں میں پڑا مال لوڈ کر کے لے جاتے اور مختلف علاقوں میں جا کر فروخت کرتے۔اس گینگ کے ملزمان موٹر سائیکل و دیگرو ھیکلز بھی چوری کرتے۔مذکورہ گینگز کی گرفتاری کے لئے سی آئی اے کی ٹیم نے سٹی پولیس آفیسر اشفاق خا ن کی ہدایت پرڈی ایس پی سی آئی اے عمران عباس چدھڑ کی زیر نگرانی شب و روز محنت سے مختلف زاویوں پر تفتیش عمل میں لاتے ہوئے ملزمان کو ٹریس کر کے گرفتار کیا ۔برآمدہ مال کو سی پی او آفس کانفرنس ہال میں منعقدہ پروقار تقریب کے دور ان 28مدعیان کے حوالے کیا گیا ۔ ملزمان کی گرفتاری پر علاقے کے لوگوں اور مدعیان مقدمات نے پولیس کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے جرائم کے خلاف پولیس کی کوششوں کو سراہا ۔ اس موقع پر سٹی پولیس آفیسر اشفاق خان نے کہا ہے کہ انسداد جرائم اور شر پسند عناصر کے خاتمہ کے لئے پولیس شبانہ روز محنت کر رہی ہے ۔جرائم پیشہ عناصر کے ساتھ آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائے گا ۔ شہریوں کو پر امن فضا فراہم کرنا اور ان کے جان و مال اور عزت و آؓبرو کی حفاظت پولیس کے فرائض میں شامل ہے ۔ انہوں نے نے ڈی ایس پی عمران عباس چدھڑ اور ان کی ٹیم کو اعلیٰ کارکردگی پر شاباش دی

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Check Also
Close
Back to top button