Draft

3 بچے پیٹ کے کیڑوں کی دوا پینے کے بعد چل بسے

(بشیر باجوہ بیورو چیف پاکستان نیوز وائس آف کینیڈا
اصل حقائق پوسٹ مارٹم رپورٹ کے بعد سامنے آئیں گے ،ْپولیس
منڈا بھچھا میں 3 بچے پیٹ کے کیڑوں کی دوا پینے کے بعد چل بسے ۔ نجی ٹی وی کے مطابق مانسہرہ کے علاقے منڈا بھچھا میں 3 بچوں اور والد کی حالت پیٹ کے کیڑوں کی دوا پینے سے غیر ہوگئی ،ْتینوں بچے کچھ ہی دیر میں زندگی کی بازی ہار گئے، جبکہ والد کو تشویشناک حالت میں ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔ جاں بحق ہونے والوں میں 7سالہ سجاد ، 10 سالہ رمشا اور 14 سالہ سکینہ شامل ہیں ۔پولیس کے مطابق اصل حقائق پوسٹ مارٹم رپورٹ کے بعد سامنے آئیں گے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Check Also
Close
Back to top button