پاکستان
3 افراد کو گاڑی کے نیچے کچل کر ہلاک کرنے کی ملزمہ مریم صفدر کے عدالت میں پیش نہ ہونے پر وارنٹ گرفتاری جاری
(بشیر باجوہ بیورو چیف پاکستان نیوز وائس آف کینیڈا
جوڈیشل مجسٹریٹ نے یوحنا آباد میں 3 افراد کو گاڑی کے نیچے کچل کر ہلاک کرنے کی ملزمہ مریم صفدر کے عدالت میں پیش نہ ہونے پر وارنٹ گرفتاری جاری کر دیئے ہیں اور متعلقہ پولیس کو ہدایت کی ہے کہ ملزمہ کو 22 ستمبر کو عدالت میں پیش کریں، ملزمہ مریم صفدر کے خلاف تھانہ نشتر کالونی پولیس نے مقدمہ درج کیا کہ مریم صفدر نے سال 2015ء میں گاڑی کے نیچے کچل کر تین افراد کو ہلاک کر دیا تھا ملزمہ نے عدالت سے ضمانت کروا رکھی ہے، پولیس کی جانب سے مقدمہ کا چالان پیش کرنے کے بعد عدالت نے خاتون مریم صفدر کو طلب کیا لیکن وہ پیش نہیں ہوئیں جس پر عدالت نے اس کے وارنٹ گرفتاری جاری کر دیئے ہیں۔