Draft

نیو ائیر نائٹ کے موقع پر دفعہ 144 نافذ کر دی گئی

فیصل آباد28 دسمبر2017
(بیورو رپوٹ پاکستان وائس آف کینیڈا)
نیو ائیر نائٹ کے موقع پر ہلڑ بازی، آتش بازی،ہوائی فائرنگ، سائلنسر نکال کرموٹر سائیکل چلانے اور ون ویلنگ روکنے کیلئے دفعہ 144 نافذ کر دی گئی
محکمہ داخلہ کی ہدایت پر حکومتی احکامات کی روشنی میں فیصل آباد سمیت صوبہ بھر کے تمام شہروں میں نیو ایئر نائٹ کے موقع پر امن وامان کی فضا برقرار رکھنے اور نوجوانوں کی طرف سے ہلڑ بازی کے ذریعے شہریوں کے سکون کوتباہ کرنے کے تدارک کیلئے ضابطہ فوجداری کی دفعہ 144کے تحت مختلف پابندیاں عائد کرنے کا حکم جاری کیاگیا ہے جس کے تحت سڑکوں ،شاہراہوں،تفریحی مقامات اور عوامی جگہوں پر موٹر سائیکل کی ون ویلنگ کرنے اور سائیلنسر نکال کر موٹر سائیکل چلانے کی ممانعت ہوگی جبکہ ہوائی فائرنگ و آتش بازی کرنے اورکھلے عام ہر قسم کا اسلحہ لیکر چلنے پر پابندی کے علاوہ ڈیک یا ٹیپ ریکارڈر کے ذریعے اونچی آواز میں گانے بجانے والوں کے خلاف بھی سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔
فیصل آباد کی ڈویژنل انتظامیہ کے ترجمان نے بتایاکہ حکومتی احکامات پر سختی سے عملدرآمد کرایاجائیگااور قانون شکنوں کے ساتھ کوئی رعائت نہیں برتی جائے گی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Check Also
Close
Back to top button