انٹرنیشنل
29اکتوبر تک پاکستان چھوڑ کر چلے جاﺅ‘،پاکستان نے بھارتی سفارتی اہلکار سرجیت سنگھ کو ناپسندیدہ شخص قرار دیدیا
اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)پاکستان نے بھارتی سفارتی اہلکار سرجیت سنگھ کو ناپسندیدہ شخص قرار دے کر ملک چھوڑنے کے احکامات جاری کر دیئے ہیں ۔
نجی ٹی وی دنیانیوز کے مطابق سیکریٹری خارجہ اعزاز چوہدری نے بھارتی ہائی کمشنر کو دفتر خارجہ طلب کر کے پاکستان کی جانب سے بھارتی سفارتی اہلکار سرجیت سنگھ کو ناپسندیدہ شخصیت قرار دیتے ہوئے خاندان سمیت ملک چھوڑنے کے فیصلے کے حوالے سے آگاہ کیا ۔سرجیت سنگھ کو ملک چھوڑنے کیلئے 29اکتوبر تک کا وقت دیا گیاہے ۔سیکریٹری خارجہ کا کہناتھا کہ سرجیت سنگھ کی سرگرمیاں ویانا کنونشن اور سفارتی ضابطہ کارکے منافی ہیں ۔سیکریٹری خارجہ نے بھارتی ہائی کمشنر سے بھارتی سفارتی اہلکار کی سرگرمیوں پر تشویش کا اظہار کیا ۔