پاکستان

نوازشریف شیرکی طرح بہادراورعمران گیدڑکی طرح بزدل ہیں:سعد رفیق

17 دسمبر 2017
لاہور(نیوز وی او سی آن لائن) وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق نے کہا ہے کہ نواز شریف شیر کی طرح بہادر جبکہ عمران خان گیدڑ کی طرح بزدل ہیں ، تحریک انصاف کے سربراہ نے ٹھیک کہا ہے کہ گیدڑ تحریک نہیں چلا سکتے
مریم نواز کا نام ایک ایسی فہرست میں آ گیا کہ دیکھ کر نواز شریف کی خوشی کی کوئی انتہا نہ رہے گی
چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کے اوکاڑہ میں کئے جانے والے خطاب پر سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ”ٹوئٹر“ پر ردعمل میں دیتے ہوئے وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق کا کہنا تھا کہ نواز شریف شیر کی طرح بہادر اور عمران گیدڑ کی طرح بزدل شخص ہے ، عمران نے ٹھیک کہا گیدڑ تحریک نہیں چلا سکتے اسی لیے وہ کوئی تحریک چلانے کے قابل نہیں ہیں۔
نواز شریف نے استقلال سے مشرف دور میں 17 ماہ جیل کاٹی جبکہ عمران خان ڈیرہ غازی خان میں 5دن تک جیل نہیں کاٹ سکے۔ سعد رفیق کا مزید کہنا تھا کہ عدلیہ کا بے حد احترام کرتے ہیں لیکن قانون کے منافی فیصلوں پر تنقید ہوگی اور بلا جواز الزامات کا جواب دیا جائے گا۔ بد زبانی نہیں کرنا چاہتے مگر جھوٹ بولو گے تو منہ توڑ جواب دیں گے۔عمران نے خود جوئے اور بال ٹمپرنگ کا اعتراف کیا ، ملک کو عدم استحکام سے دو چار کرنے کی سازش کر کے عمران کس کا کام کر رھے ہیں ؟؟

وزیر ریلوے کا مزید کہنا تھا کہ میاں نواز شریف نے سنگین سیکیورٹی الرٹ کے باوجودعدلیہ بحالی تحریک کی قیادت کی جبکہ عمران خطرے کے خوف سے اسلام آباد میں چھپا رہا۔نواز شریف کِسی دھمکی دباواور مالی پیشکش کو خاطر میں نہیں لائے اور انہوں نے عالمی طاقتوں کا شدید دباو مسترد کر کے ایٹمی دھماکوں کا فیصلہ کیا۔

میاں نواز شریف نے سنگین سیکیورٹی الرٹ کے باوجودعدلیہ بحالی تحریک کی قیادت کی ۔

عمران خطرے کے خوف سے اسلام آباد میں چھُپا رہا۔

وزیر ریلوے نے ایک اور ٹوئٹ میں کہا کہ عمران نے جہانگیر ترین کا کھایا اور انہیں ہی قربانی کا بکرا بنا دیا۔عمران شعبدہ بازی اور گمراہ کُن پروپیگنڈا پر بے شرمی کی حد تک یقین رکھتے ھیں۔ دوسروں کو گالیاں دینے والا خود سر سے پاؤں تک گالی ھے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button