انٹرنیشنل

ماسکو / صنعا (نیوز وی او سی آن لائن) روس نے خانہ جنگی کا شکار مسلمان ملک یمن میں اپنا سفارتخانہ بند کرکے سفارتی عملے کو سعودی دارالحکومت ریاض منتقل کردیا ہے، روس کا سفارتی عملہ ریاض سے اپنی ذمہ داریاں ادا کرتا رہے گا۔
روسی دفتر خارجہ کی ترجمان ماریہ زاخارووا کے مطابق روس نے یمن کے دارالحکومت صنعا میں بگڑتی ہوئی امن عامہ کی صورتحال کے پیش نظر اپنا سفارتخانہ بند کرکے عملے کو سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض منتقل کردیا ہے۔ روسی سفیر سمیت یمن میں تعینات دیگر سفارتی عملہ عارضی طور پر ریاض میں بیٹھ کر اپنی سفارتی ذمہ داریاں ادا کرتا رہے گا۔منگل کے روز ایک ہوائی جہاز کے ذریعے روسی سفارتی عملے کو یمن کے دارالحکومت صنعا سے ریاض لایا گیا ۔
سعودی عرب کے سرکاری خبر رساں ادارے کے مطابق صنعا کا کنٹرول سعودی فوجی اتحاد کے ہاتھوں میں ہے ، روس کی جانب سے اتحادی فورسز کو ایک جہاز کے انخلا کا کہا گیا تھا جسے اجازت دے دی گئی تھی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button