21 جولائی کے اہم واقعات
21 جولائی 2017ء ، جمعة المبارك
26 شوال المکرم 1438ھ
06 ساون 2074 ب
21 جولائی کے اہم واقعات
● 1402ء انگورہ (موجودہ انقرہ) کے مقام پر تیموری سلطنت کے بانی امیر تیمور اور سلطنت عثمانیہ کے سلطان بایزید یلدرم کے درمیان جنگ ہوئی، جو ‘جنگ انقرہ’ کے نام سے مشہور ہے، تیمور نے فتح حاصل کی۔
● 1774ء سلطنت روس اور سلطنت عثمانیہ کے مابین معاہدۂ کوچک کناری طے پایا۔
● 1883ء ہندوستان کا پہلا پبلک تھیٹر ہال ‘ اسٹار تھیٹر’ کلکتہ میں کھولا گیا۔
● 1884ء پہلا ٹیسٹ میچ لارڈز میں کھیلا گیا۔
● 1904ء تقریباََ 13 برسوں تک چلی تعمیر کے بعد ماسکو سے ولادی ووسٹک تک ٹرانس سائبیرین ریلوے کا افتتاح ہوا۔
● 1930ء امریکی انتظامیہ کا قیام عمل میں آیا۔
● 1947ء ہندوستانی آئین نے ترنگے کو قومی جھنڈے کے طور پر اپنایا۔
● 1952ء پاکستان انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کا رکن بنا۔
● 1960ء سری لنکا کی محترمہ بھنڈار نائکے دنیا میں پہلی خاتون وزیراعظم بنی۔
● 1965ء پاکستان، ترکی اور ایران نے علاقائی اشتراکی معاہدے (آر سی ڈی) پر دستخط کئے ۔
● 1966ء امریکی خلائی ایجنسی ’ناسا‘ کی خلائی گاڑی جیمنی۔10 زمین پر واپس لوٹی۔
● 1969ء اپولو مشن کے دوران امریکہ کے نیل آرم اسٹرانگ اور ایڈون ایلڈن چاند پر چہل قدمی کرنے والے پہلے خلاءباز بنے۔
● 1972ء نیویارک میں 24 گھنٹوں میں 57 قتل کئے گئے۔
● 1972ء اسپین کے سویلے میں دو مسافر ریل گاڑیوں کی ٹکر میں 76 لوگ مارے گئے۔
● 1973ء فرانس نے سلسلہ وار نیوکلیائی تجربوں کا دور شروع کیا۔
● 1984ء امریکہ میں روبوٹ کے ذریعہ کسی انسان کے قتل کا پہلا معاملہ درج کیا گیا۔
● 1991ء او جی ڈی سی نے بزدار اور ٹھٹھہ کے علاقوں میں قدرتی گیس کے ذخائر دریافت کئے ۔
● 1998ء ایران نے درمیانی فاصلے تک مار کرنے والے میزائل کا تجربہ کیا جس کی حد اسرائیل و عرب تک ہے۔
● 2003ء لائبریا میں باغیوں اور صدر چارلس ٹیلر کی حامی افواج کے مابین لڑائی میں ایک سو سے زائد افراد ہلاک ہوئے۔
ولادت
● 1926ء رحیم الدین خان، پاکستانی جنرل
● 1930ء انند بخشی، بھارتی گیتکار (وفات:2002ء)
● 1934ء چندو بروڈے، بھارتی کرکٹر
● 1947ء چیتن چوہان، بھارتی کرکٹر
● 1961ء امر سنگھ چمکیلا، بھارتی لوک گلوکار
● 1966ء سارہ واٹرز، برطانوی ناول نگار
● 1990ء کرس مارٹن، برطانوی فٹبالر
وفات
● 1920ء شاردا ماں، رام کرشن پرم ہنس کی اہلیہ اور روحانی معاون
● 1967ء البرٹ لوتھولی، نوبل امن انعام یافتہ جنوبی افریقی لیڈر
● 1996ء پہلے امریکی خلاباز ایلن شیپرڈ (پیدائش: 1920)
● 1977ء لی ملر، امریکی فوٹو گرافر (پیدائش:1907ء)
● 1978ء رابرٹ ینگ، امریکی اداکار (پیدائش:1907ء)
● 2001ء شیواجی گنیشن، بھارتی تمل اداکار
تعطیلات و تہوار
● 1831ء بیلجیئم ہالینڈ سے آزاد ہوا۔