پاکستان

مسیحا یا جلاد؟؟ پنجاب بھر کے سرکاری ہسپتالوں میں ینگ ڈاکٹرز کی ہڑتال ساتویں روز بھی جاری

لاہور 8 اگست 2017
(بشیر باجوہ بیورو چیف پاکستان نیوز وائس آف کینیڈا)
ینگ ڈاکٹرز کی جانب سے او پی ڈی اور ان ڈور سروسز کا آج ساتویں روز بھی بائیکاٹ کیا گیا ہے۔ ینگ ڈاکٹرز ساتھیوں کی برطرفیوں اور انتقامی کارروائیوں کے خلاف احتجاجی مظاہرے کر ہے ہیں۔ محکمہ صحت کے ترجمان کے مطابق ینگ ڈاکٹرز کی ہڑتال کا حصہ بنے اور ڈیوٹی سے غیر حاضر رہنے والے چلڈرن ہسپتال لاہور کے دو ڈاکٹروں ڈاکٹر زاہد علی اور ڈاکٹر وقاص احمد کی خدمات پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ ڈیپارٹمنٹ کے سپرد کر دیں جبکہ چلڈرن ہسپتال کے ڈاکٹر محمد خلیل سورانی اور ڈاکٹر رائو محمد یاسر خان سمیت جناح ہسپتال لاہورکے ڈاکٹر حافظ محمد سلطان ’ڈاکٹر راجہ عمر فیاض ’ڈاکٹر محمد اکمل خان ’ڈاکٹر محمد حسن بخش اور ڈاکٹر محمودالحق کو ملازمت سے برطرف کرنے کے احکاما ت جاری کر دیئے اس طرح برطرف ڈاکٹرز کی تعداد 74ہو گئی ہے۔ جناح ہسپتال میں انٹرویو کے دوران ینگ ڈاکٹرز کے ایک گروپ نے بھرتی کے لئے آنیوالے ڈاکٹروں کو ہراساں کرکے بھگانے اور انٹرویو کو سبوتاژکرنے کی کوشش کی جس پر میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ڈاکٹر سہیل ثقلین نے پولیس طلب کرلی۔ سروسز ہسپتال میں ڈاکٹر ریحان سرفراز کو ہائوس سرجن بھرتی کرنے کے احکامات جاری کئے گئے ہیں۔ ینگ ڈاکٹرز کی مسلسل کئی روز سے جاری ہڑتال کے نتیجے میں لاہور اور پنجاب کے دیگر ہسپتالوں میں ہزاروں مریضوں کو علاج کی سہولتیں میسر نہ آسکیں جس کے باعث مریضوں اور ان کے لواحقین کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔ ایم ایس زیز بھٹی شہید ٹیچنگ ہسپتال گجرات نے بھی غیر حاضر 5ہائوس آفیسرزکو برطرف کر کے ان کی جگہ 5نئے ہائوس آفیسر زکو بھرتی کرنے کے احکامات جا ری کر دیئے ہیں۔ شیخ زید ہسپتال رحیم یا ر خان میں اعزازی طو رپر کام کرنے والے 5ڈاکٹروں کو ریگولر کرنے کے احکامات بھی جاری کردیے گئے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button