*2024 کی آخری یادگار خبروں کی جھلکیاں*
👇👇👇🇵🇰🤝🇨🇦
Voice of Canada
🛑 *آج دن بھر کیا کچھ ہوا؟* 🛑
*2024 کی آخری یادگار خبروں کی جھلکیاں*
🛑 *31 دسمبر 2024 | بروز منگل | اس پوسٹ کو چینل سے ہی آگے فارورڈ کیجئے 👏*
(1) 🔴 وزیر اعظم نے ملکی معیشت کے تاریخ ساز منصوبے اُڑان پاکستان پروگرام کا افتتاح کر دیا
(2) 🔴 حکومت سے فوج کا ایسا تعاون ساری زندگی نہیں دیکھا، بڑے وسوسے ہیں پر دعا ہے شراکت جاری رہے: وزیراعظم شہباز شریف
(3) 🔴 سعودی عرب سے ابھی ریکوڈک کے متعلق کوئی ڈیل نہیں ہوئی: وفاقی وزیر پیٹرولیم مصدق ملک
(4) 🔴 آئی ایس پی آر کا موقف درست نہیں ٹی_ٹی_پی سے مذاکرات کی حکمت عملی باجوہ کی تھی، عمران خان
(5) 🔴 کراچی دھرنا: پولیس کریک ڈاؤن، نمائش چورنگی پر کشیدگی، مظاہرین نے 6 موٹر سائیکلوں کو آگ لگادی
(6) 🔴 کراچی میں پولیس کی کارروائی، 6 مقامات پر جاری مذہبی جماعت کے دھرنے ختم کرا دیے
(7) 🔴 اہلسنت والجماعت نے بھی کراچی میں 9 مقامات پر دھرنے دے دیئے، ٹریفک نظام درہم برہم
(8) 🔴 نمائش چورنگی اور ملیر میں مجلس وحدت المسلمین کے کارکنوں نے ایک بار پھر دھرنا دے دیا
(9) 🔴 احتجاج ہر صورت جاری رہے گا۔ ترجمان ایم ڈبلیو ایم کا اعلان
(10) 🔴 عوام کو تکلیف ہو تو دھرنے ختم کرانا ہماری ذمے داری ہے، وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ
(11) 🔴 ضلع کُرم کے امن جرگے میں ایک فریق کی جانب سے معاہدے پر دستخط نہ کیے جاسکے، جرگہ کل دوبارہ ہوگا
(12) 🔴 کراچی میں سالِ نو کا جشن عالمی طرز پر منانے کا اعلان، شان دار آتش بازی ہوگی، گورنر سندھ کامران ٹیسوری
(13) 🔴 سیکیورٹی اداروں کو دھمکیاں: سابق وزیراعلیٰ گلگت بلتستان خالد خورشید کو 34 برس قید، 6 لاکھ جرمانہ ختم
(14) 🔴 خیبرپختونخوا اسمبلی میں فوجی عدالتوں کے فیصلوں کو فوری واپس لینے کی قرارداد منظور
(15) 🔴 2024ء میں دہشت گردوں کے خلاف 59 ہزار آپریشنز، 925 دہشت گردوں کو ہلاک کیا گیا
(16) 🔴 بشریٰ بی بی کی اڈیالہ جیل میں عمران خان سے ملاقات
(17) 🔴 2025 تبدیلی کا سال ہے یا تو ہم رہیں گے یا یہ رہیں گے، علی امین گنڈاپور
(18) 🔴 کرم کے دیرینہ مسئلے کو میں ہی حل کروں گا، علی امین گنڈا پور
(19) 🔴 سال 2024ء پاکستان کی معیشت کی بحالی کا سال ثابت ہوا
(20) 🔴 حکومت نے موٹرویز پر ٹول ٹیکس میں اضافہ کردیا
(21) 🔴 قومی شاہراہوں پر موٹر کار سے 60 روپے، ویگن سے 100 روپے اور بس سے 200 روپے ٹول ٹیکس وصول کیا جائے گا
(22) 🔴 2024 میں سولر صارفین کی تعداد میں بڑا اضافہ، سولر صارفین کی تعداد بڑھ کرایک لاکھ 56 ہزار سے زائد ہوگئی
(23) 🔴 نئے سال پر فی کلو ایل پی جی 4 روپے 2 پیسے سستی، فی کلو قیمت 250 روپے 28 پیسے مقرر ہو گئی
(24) 🔴 رواں سال سونے کی قیمت میں فی تولہ 52 ہزار روپے کا اضافہ ہوا
(25) 🔴 اسٹاک ایکسچینج: سال 2024 کے دوران 100 انڈیکس میں 50 ہزار پوائنٹس سے زائد کا اضافہ
(26) 🔴 آیشیائی ترقیاتی بینک پاور سیکٹر کیلئے 200 ملین ڈالر قرض دے گا، معاہدے پر دستخط
(27) 🔴 پلاننگ کمیشن کے اُڑان پاکستان کے تحت 5 سالہ اہم اہداف منظر عام پر آ گئے
(28) 🔴 مریم نواز سے ترک قونصل جنرل کی ملاقات، دو طرفہ تعلقات کے فروغ پر تبادلہ خیال
(29) 🔴 نیوزی لینڈ کے بعد آسٹریلیا میں بھی نئے سال کا آغاز، آتش بازی کا شاندار مظاہرہ
(30) 🔴 دنیا بھر میں سال 2025 کا آغاز، مختلف ممالک میں شاندار آتش بازی کا مظاہرہ
(31) 🔴 سال نو کی آمد: لاہور میں آتشبازی پر مکمل پابندی، نوٹیفکیشن جاری
(32) 🔴 سال نو کے ساتھ ہی مغربی ہواؤں کی انٹری، ملک کے مختلف شہروں میں بارشیں متوقع
(33) 🔴 جنوری کے پہلے ہفتے گرج چمک کے ساتھ بارش، پی ڈی ایم اے کا الرٹ جاری
(34) 🔴 پنجاب شدید دھند کی لپیٹ میں، مختلف مقامات سے موٹروے بند
(35) 🔴 رواں ہفتے سندھ سمیت مختلف علاقوں میں تیز ہواؤں، گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیشگوئی
(36) 🔴 نواز شریف کے پوتے کی شادی میں بھارتی شخصیت چند گھنٹے کیلیے آکر ممبئی واپس روانہ
(37) 🔴 اگلے برس سرکاری حج اسکیم ختم، تمام کوٹہ پرائیویٹ آپریٹرزکو دیا جاسکتا ہے، سیکریٹری وزارت مذہبی امور
(38) 🔴 کراچی: گلستان جوہر کامران چورنگی کے قریب فرنیچر مارکیٹ میں آگ لگنے سے 30 سے زائد دکانیں جل گئیں
(39) 🔴 ڈیرہ اسماعیل خان میں پولیس چیک پوسٹ پر حملہ، ایک اہلکار اور ایک مزدور شہید
(40) 🔴 جنوبی وزیرستان میں موٹر سائیکل بم دھماکا، ایک شخص جاں بحق، 5 زخمی
(41) 🔴 شرجیل انعام میمن کے گھر پوتے کی پیدائش، سندھ کے سینئر صوبائی وزیر پوتے کی پیدائش پر انتہائی خوش
(42) 🔴 انسانی اسمگلرز کی سہولت کاری میں ملوث ایف آئی اے کے38 افسران و اہلکاروں کے بیانات قلمبند
*تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا واٹس ایپ چینل فالو کیجئے*






