پاکستان

2017 اہم ہے، بہت کچھ ہونے والا ہے، شیخ رشید

اسلام آباد:(نیوز وی او سی آن لائن ) عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد نے اراکین پارلیمنٹ کو مفت سگار دینے کا مطالبہ کر دیا۔
پیر کے دن پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ایوان صدر کے اسٹاف کو مفت سگریٹس دیے جانے کے معاملے پر بات کرتے ہوئے شیخ رشید نے کہا کہ اراکین پارلیمنٹ کو سگریٹ نہیں سگار مفت میں دیا جائے۔
انہوں نے کہا کہ عالمی سیاست کے حوالے سے 2017 بے حد اہم سال ہے، امریکا کی طرف سے 7 مسلم ممالک کے افراد کے داخلے پر پابندی کے فیصلے سے لگتا ہے کہ2017 میں بہت کچھ ہونے والا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button