نواز شریف کے بعد اب ایک ماہ کے اندر شہباز شریف کو بھی نااہل کروا دوں گا ۔ (نعیم بخاری)
اسلام آباد 29 جولائی 2017
(بشیر باجوہ پاکستان نیوز وائس آف کینیڈا)
نعیم بخاری کا کہنا ہے کہ میں نواز شریف کے بعد اب ایک ماہ کے اندر شہباز شریف کو بھی نااہل کرواوں گا۔
تفصیلات کے مطابق پاناما کیس میں تحریک انصاف کے وکیل نعیم بخاری کی جانب سے نواز شریف کو نااہل کروانے کے بعد ایک اور بڑا اعلان کیا گیا ہے۔ نعیم بخاری کا کہنا ہے کہ نواز شریف کے بعد وہ اب شہباز شریف کو بھی نہیں چھوڑیں گے۔ نعیم بخاری نے اعلان کیا ہے کہ مجھے ایک ماہ کا وقت دیا جائے میں شہباز شریف کو بھی نااہل کروا دوں گا۔ نعیم بخاری کا مزید کہنا ہے کہ انہوں نے پاناما کیس کیلئے بہت محنت کی۔ کیس کے دوران وہ راتوں کو سو نہیں پاتے تھے۔
Load/Hide Comments






