ایڈیٹرکاانتخاب

17 مارچ 1999 کو نواز شریف نے اسرائیلی سیاحوں کو پاکستان کے ویزے جاری کیے

لاہور (نیوز وی او سی آن لائن) سابق وزیر اعظم نواز شریف کا نام ای سی ایل میں ڈالنے سے متعلق درخواست کی سماعت لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس شاہد کریم آج (جمعہ کو) کریں گے۔
شہری اقتدار حسین کی جانب سے لاہور ہائیکورٹ میں نواز شریف کا نام ای سی ایل میں ڈالنے کی درخواست دی گئی ہے۔ درخواست میں کہا گیا ہے کہ 17 مارچ 1999 کو نواز شریف نے اسرائیلی سیاحوں کو پاکستان کے ویزے جاری کیے ۔ اسرائیل کا نام وزارت داخلہ کے تسلیم شدہ ممالک کی فہرست میں ڈالا گیا اور یہ معلومات وزارت داخلہ کی ویب سائٹ پر موجود ہیں، سابق وزیر اعظم نے یہ معلومات عوام سے چھپائیں۔ درخواست گزار نے مزید کہا کہ نواز شریف نے پاکستان کا تحفظ نہیں کیا اس لیے ان کا نام ای سی ایل میں ڈالا جائے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button