ایڈیٹرکاانتخاب

16 ارکان قومی اسمبلی، 20ایم پی ایزکا ن لیگ کی قیادت کے خلاف ہم خیال گروپ بن گیا

لاہور (نیوز وی او سی آن لائن) پاکستان مسلم لیگ ن کے سابق ایم پی اے شمس حیدر نے دعویٰ کیا ہے کہ ن لیگ کی قیادت کے خلاف ہم خیال گروپ بن گیا ہے ،جس میں سولہ ارکان قومی اسمبلی اور 20 ایم پی ایزشامل ہیں۔
نجی چینل سماءکے مطابق شمس حیدر کے گھر ہم خیال ارکان کی میٹنگ ہوئی، شمس حیدر نے دعویٰ کیا ہے کہ 16 ارکان قومی اسمبلی، اور20 ایم پی ایزگروپ میں شامل ہیں۔شمس حیدرکا کہنا تھا کہ ذوالفقارکھوسہ کی سرپرستی میں ہم خیال دوستوں کی ملاقاتیں ہوئیں، زیادہ ترارکان کا تعلق جنوبی پنجاب سے ہے۔شمس حیدرنے انکشاف کیا کہ ان ہی ارکان نے سینیٹ الیکشن میں ن لیگ کوووٹ نہیں دیا، موجودہ ارکان اسمبلی ترقیاتی فنڈز کی وجہ سے سامنے نہیں آرہے۔ان کا مزید کہنا تھا کہ ہم خیال گروپ گرینڈ الائنس کا حصہ بنے گا، بلوچستان عوامی پارٹی، ایم ایم اے بھی الائنس کا حصہ ہوگی ، شریف خاندان کے ذاتی ملازمین کے سوا سب رابطے میں ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button