پاکستان

اسلام آباد/ 04جون2017
(بشیر باجوہ بیورو چیف پاکستان نیوز وائس آف کینیڈا )
پانامہ کیس کی تحقیقات کیلئے بنائی گئی جے آئی ٹی کی تفتیش کا طریقہ کار درست نہیں ہے ، اس طرح جے آئی ٹی خود کو متنازع بنا رہی ہے ، حسین نواز کی تصویر جاری کی گئی ، یہ تصویر ان کی تذلیل کرنے کیلئے شائع کی گئی ہے ، جے آئی ٹی غیر قانونی ریکارڈنگ کر رہی ہے ، اس کے باوجود عدالت کے ساتھ ہیں
وزیراعظم کے ترجمان ڈاکٹر مصدق ملک کی نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو
اوزیراعظم کے ترجمان ڈاکٹر مصدق ملک نے کہا ہے کہ پانامہ کیس کی تحقیقات کیلئے بنائی گئی جے آئی ٹی کی تفتیش کا طریقہ کار درست نہیں ہے ، اس طرح جے آئی ٹی خود کو متنازع بنا رہی ہے ، وزیراعظم کے صاحبزادے حسین نواز کی تصویر جاری کی گئی ، یہ تصویر ان کی تذلیل کرنے کیلئے شائع کی گئی ہے ، جے آئی ٹی غیر قانونی ریکارڈنگ کر رہی ہے ، اس کے باوجود عدالت کے ساتھ ہیں ۔
وہ اتوار کو نجی ٹی وی پروگرام میں گفتگو کر رہے تھے ۔انہوں نے کہا کہ جے آئی ٹی کی تفتیش کا طریقہ کار درست نہیں ہے ، جے آئی ٹی سپریم کورٹ کی سرپرستی میں کام کر رہی ہے ، وزیراعظم کے صاحبزادے حسین نواز کی تصویر لیک کی گئی اس طرح جے آئی ٹی خود کو متنازع بنا رہی ہے ، اس معاملے کی تحقیقات بھی عدلیہ کرے گی ۔ ڈاکٹر مصدق ملک نے کہا کہ لگتا ہے تصویر حسین نواز کی تذلیل کرنے کیلئے شائع کی گئی ہے ، تصویر وہی لیک کرسکتا ہے جس نے دھمکیاں دی تھیں ۔ ترجمان وزیراعظم ہائوس نے کہا کہ جے آئی ٹی غیر قانونی ریکارڈنگ کر رہی ہے ، ریکارڈنگ ہونے کے باوجود ہم عدالت کے ساتھ ہیں ، تصویر جاری کی گئی ریکارڈنگ بھی جاری کردی جائے ۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button