انٹرنیشنل

مانچسٹر 23 مئی 2017
(بشیر باجوہ بیورو چیف پاکستان نیوز وائس آف کینیڈا)

لندن برطانوی وزیراعظم تھریسامے نے مانچسٹر میں میوزیکل کنسرٹ دھماکے کی شدید مذمت کی ہے۔ میڈیا سے گفتگو میں برطانوی وزیر اعظم تھریسامے کا کہناتھا کہ مانچسٹر دھماکہ دہشت گردی کی کارروائی اور بزدلانہ اقدام ہے۔ انہوں نے کہا کہ مانچسٹرمیں سکیورٹی میں غیرمعمولی اضافہ کر دیا گیا ہے۔ دھماکے میں معصوم بچوں اورنوجوانوں کونشانہ بنایا گیا۔
دہشتگردی کے اس واقعہ کی تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔ حملہ آور کی شناخت فی الوقت ظاہر نہیں کی جائے گی۔ برطانوی وزیر اعظم نے متاثرہ افراد کے لواحقین سے اظہار ہمدردی کرتے ہوئے کہا کہ ملک میں زندگی رواں دواں رہے گی۔ خیال رہے کہ مانچسٹر دھماکے میں ہلاکتوں کی تعداد 22 جبکہ زخمی افراد کی تعداد 59 ہو گئی ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button