اسلام آباد ۔۔19مئی2017ء
( بشیر باجوہ بیورو چیف پاکستان نیوز وائس آف کینیڈا )
اسلام آباد بھارتی شہری ڈاکٹر عظمیٰ تاحال پاکستان میں بھارتی ہائی کمیشن پر موجود ہیں۔ ڈاکٹر عظمیٰ کا مقدمہ اسلام آباد ہائیکورٹ میں زیر سماعت ہے۔ آج اسلام آباد ہائی کورٹ نے ڈاکٹر عظمیٰ کی جانب سے جمع کروائے گئے جواب پر اعتراض لگا دیا۔ عظمیٰ کو دستخط نہ ہونے پر اسلام آباد ہائیکورٹ آنا پڑا۔ ڈاکٹر عظمیٰ اسلام آباد ہائیکورٹ میں دستخط کرنے کے بعد دوبارہ بھارتی ہائی کمیشن روانہ ہو گئی ہیں۔ خیال رہے کہ ڈاکٹر عظمیٰ نے الزام عائد کیا تھا کہ میری پاکستانی شہری طاہر سے زبردستی گن پوائنٹ پر شادی کروائی گئی۔ انہوں نے بھارت واپس جانے کا بندوبست نہ ہونے تک بھارتی ہائی کمیشن میں ہی رکنے کا اعلان کیا تھا۔