Draft

(بشیر باجوہ بیورو چیف پاکستان نیوز وائس آف کینیڈا)
رحیم یارخان :- رمضان المبارک کے دوران صارفین کو معاشی ریلیف فراہم کرنے کے لئے ضلع میں 9رمضان بازاروںکے انعقاد کو حتمی شکل دے دی گئی۔تحصیل رحیم یار خان میںتین رمضان بازار پُرانی غلہ منڈی، مرکزی عید گاہ ، کوٹسمابہ میں وٹنری ہسپتال گراﺅنڈ،تحصیل صادق آباد میں عسکری پارک، کچہ صادق آباد روڈ، تحصیل خانپور میں واپڈا آفس لنک روڈ، ظاہر پیر ریسٹ ہاﺅس، تحصیل لیاقت پور میں ٹی ایم اے پارک اور خانبیلہ میں جگہیں مختص کر لی گئی۔رمضان بازاروں کے انعقاد و انتظامات کے سلسلہ میں منعقدہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر سقراط امان رانا نے کہا کہ رمضان بازاروں کے تمام تر انتظامات کو جامع بنانے کے لئے اسسٹنٹ کمشنرز اپنی تحصیلوں میں ہر رمضان بازار کا فوکل پرسن نامزد کریں جبکہ دیگر امور کی انجام دہی کے لئے بھی ذمہ داریاں تفویض کریں اور یہ رمضان بازار24مئی سے فعال ہونے چاہیے۔انہوں نے کہاکہ عوام کی سہولت اور صارفین کو خریداری اور فول پروف سیکورٹی میں کشادہ ماحول فراہم کرنے کے لئے سابقہ روایات سے ہٹ کر بہتر جگہوں پر رمضان بازاروں کا انعقاد کیا جا رہا ہے ۔انہوں نے ہدایت کی کہ ضلع میںرمضان بازاروں کے کامیاب انعقاد کے لئے تمام متعلقہ محکمے اپنی ذمہ داریاں احسن انداز میں انجام دیں ، انتظامات چیک لسٹ کے مطابق ہونے چاہیے کیونکہ ان کی سخت مانیٹرنگ کی جائے گی۔ڈپٹی کمشنر نے رمضان بازاروں کے انتظامات کے سلسلہ میں محکمہ زراعت، مارکیٹ کمیٹی، صحت، انڈسٹریز، سول ڈیفنس، سیکورٹی برانچ، پولیس، میونسپل کمیٹیز، لائیو سٹاک، خوراک سمیت دیگر کی ذمہ داریوں اور انہیں ہر رمضان بازار کے لئے فوکل پرسن نامز د کرنے کی ہدایت کی۔انہوں نے کہا کہ رمضان بازاروں کے انتظامات میں کوئی کمی یا خامی برداشت نہیں کی جائے گی اور ہر تحصیل کے اسسٹنٹ کمشنرز بہتر انتظامات کرنے کے ذمہ دار ہوں گے جس کے لئے ان کی مکمل معاونت کی جائے گی جبکہ ان رمضان بازاروں کے فوکل پرسن/انچارج تمام تر ضروری اقدامات کی مجموعی نگرانی کے پابند ہونگے۔انہوں نے کہا کہ ان تمام مراحل میں انجمن تاجران سے اسسٹنٹ کمشنرز مکمل رابطہ رکھیں اور رمضان بازاروں میں بزرگوں سمیت خصوصی افراد کے لئے علیحدہ انتظامات کئے جائیں جبکہ سول ڈیفنس کے رضاکاران پولیس کے ساتھ مل کو سیکورٹی امور کی نگرانی کریں گے اور رمضان بازاروں کے لئے ڈی ایس پی ٹریفک پار کنگ و ٹریفک پلان ترتیب دیں گے۔ اجلاس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر(ریونیو)جمیل احمد جمیل، اسسٹنٹ کمشنرز عباس رضا ناصر، احمد رضا، محمد اختر، ریاست علی سمیت متعلقہ اداروں اور میونسپل کمیٹیز کے افسران نے شرکت کی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Check Also
Close
Back to top button