Draft

گوجرانوالہ06مئی2017ء
مینیجنگ ڈائریکٹر پاکستان الیکٹرک پاور کمپنی (پیپکو) ڈاکٹر عامر احمد نے کہا ہے کہ گیپکو بہترین ڈسٹری بیوشن کمپنی ہے جس کی کارکردگی کا سہرا اس کے محنتی ملازمین اور انتظامیہ کے سر ہے۔ انہوں نے کہا کہ حالیہ گرمیوں کے سیزن میں ہمیں دن رات محنت کر کے صارفین کو بجلی کی لگاتار فراہمی کو ممکن بنانا ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں گیپکو ہیڈ کوارٹر کے دورہ کے موقع پر گیپکو کے سینئر افسران کے ساتھ ہونے والے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اجلاس میں چیف ایگزیکٹو محمد اکرم چوہدری، جنرل مینجر آپریشن ہارون الرشید، چیف انجینئرز خالد پرویز، غضنفر عباس رضوی، جنید اختر، محمد ریاض، ذوالفقار احمد، ڈی جی ایچ آر اینڈ ایڈمن انور سعید کیلوی، ایڈیشنل ڈی جیز محمد صدیق ملک، اورنگزیب ملہی، پانچوں سرکلز کے ایس ایز سمیت دیگر سینئر افسران نے شرکت کی۔اس موقع پر چیف ایگزیکٹو محمد اکرم چوہدری نے بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ کمپنی کے لائن لاسز 8.5فیصد جبکہ ریکوری 100فیصد ہے انہوں نے بتایاکہ گیپکو میں موبائل میٹر ریڈنگ کی دُرستگی کی شرح 98فیصد تک پہنچ چکی ہے جسے مزید بہتر کیا جا رہا ہے جبکہ 1208سے زائد بجلی چورورں پر پرچے درج کروائے گئے ہیں اور67بجلی چوروں کو مختلف تھانوں میں پولیس نے گرفتار بھی کیا ہے۔چیف ایگزیکٹو نے اپنی بریفنگ میں کمپنی کی کارکردگی کے مختلف پہلوؤں پر تفصیلی روشنی ڈالی جس پر ایم ڈی پیپکو ڈاکٹر عامر احمد نے اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے اسے دوسری ڈسٹری بیوشن کمپنیوں کے کئے باعث تقلید قرار دیا۔ بعدازاں انہوں نے گیپکو ہیڈ کوارٹر کے باغیچہ میں پودا لگا یا اور ہیڈ کوارٹر میں قائم کسٹمر سروسز سنٹر اور کمپلینٹ ریڈرسل سیل کادورہ کیا جہاں انہیں سنٹرز کے انچارج ارشد منیر وڑائچ اور رانا جہانگیر نے سنٹر میں صارفین کی شکایات کے حوالے سے بریفنگ دی۔
شعبہ تعلقاتِ عامہ گیپکو

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Check Also
Close
Back to top button