(فائزہ شاہ نمائندہ خصوصی اسلام آباد)
وزارتِ داخلہ نے سندھ میں رینجرز کے قیام میں مزید توسیع اور اختیارات کے حوالے سے نوٹیفیکیشن جاری کر دیا
رینجرز کو اختیارات انسدادِ دہشت گردی ایکٹ 1997کے تحت تفویض کئے گئے ہیں
جاری کردہ نوٹیفیکیشن کے مطابق رینجرز کے قیام میں نوے (90) روز کی توسیع کی گئی ہے
ًٰںصٹڑ ۃٍ ٰںٹّڑٰۃڑ وزارتِ داخلہ نے صوبائی حکومت کی جانب سے مخصوص شرائط کے ساتھ رینجرز کو اختیارات دینے کی تجویز مسترد کر دی
٭ انسداد دہشت گردی قانون پر نہ تو کسی قسم کی قد غن لگائی جا سکتی ہے نہ ہی اس قانون کی متعلقہ شقوں کو جزوی طور پر علیحدہ یا بدلا جا سکتا ہے: وزارتِ داخلہ کا سندھ حکومت کو جوابی مراسلہ
٭ صوبائی حکومت کی جانب سے بھیجی جانے والی سفارشات کا قانون کے دائرہ کار میں ہونا ضروری ہے۔ رینجرز اختیارات کے سلسلے میں صوبائی حکومت کی تجاویزمتعلقہ قانون کے زمرے میں نہیں آتیں: مراسلے کا متن
رینجرز اختیارات کے حوالے سے صوبائی حکومت کی تجویز کردہ شرائط کو نوٹیفیکیشن کا حصہ نہیں بنایا گیا۔