انٹرنیشنل

10 ٹرمپ مل جائیں تو بھی ایران کا کچھ نہیں بگاڑ سکتے,حسن روحانی

جوہری معاہدے کے ثمرات سے محروم نہیں کیا جا سکتا، امن کے خواہشمند مگر غیر معمولی صورتحال سے نمٹنے کیلئے تیار ہیں جو تعاون کرتا ہے اسکو نقصان نہیں ہوتا، معاہدے کی خلاف ورزی کرنے والا عزت و وقار سے محروم ہو جاتا ہے ، خطاب
تہران( ،نیوز وی او سی ) ایران کے صدر حسن روحانی نے کہا ہے کہ 10 ڈونلڈ ٹرمپ بھی مل جائیں تو ایران کے مفادات کو کسی قسم کا نقصان نہیں پہنچا سکتے ۔ امن کے خواہشمند ہیں لیکن اسکے ساتھ غیرمعمولی صورتحال سے نمٹنے کیلئے بھی تیار ہیں ۔تہران یونیورسٹی میں تعلیمی سال کے آغازکی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ایرانی صدر کا کہنا تھا کہ 2015میں 6 عالمی طاقتوں کے ساتھ طے پانے والا جوہری معاہدے کے ثمرات سے ایران کو کسی بھی صورت محروم نہیں کیا جاسکتا،یہاں تک کہ ایک امریکی صدر کے ساتھ 10 مزید ڈونلڈ ٹرمپ مل جائیں تو بھی یہ ممکن نہیں۔حسن روحانی نے ایران کی بہترین پالیسیوں کا تذکرہ کرتے ہوئے کہا کہ معاہدے پر مذاکرات کے دوران تہران نے اپنی سیاسی طاقت اور اپنے سفارت کاروں کی صلاحیتوں کو بروئے کار لاتے ہوئے عالمی طاقتوں کے ساتھ کامیاب مذاکرات کیے ۔عالمی طاقتوں کے ساتھ مذاکرات میں اس بات کو باور کرایا گیا تھا کہ ہم امن کے خواہشمند ہیں لیکن اس کے ساتھ کسی بھی قسم کی غیرمعمولی صورتحال سے نمٹنے کیلئے بھی تیار ہیں۔ مذاکرات کے نتیجے میں ایران کو نا ختم ہونے والا سیاسی استحکام حاصل ہوا ہے ۔حسن روحانی کا امریکہ کو خبردار کرتے ہوئے کہنا تھا کہ وہ فریق جو معاہدے میں تعاون کرتا ہے اس کو کچھ نقصان نہیں ہوتا، البتہ جو معاہدے کی خلاف ورزی کرتا ہے وہ عزت و وقار سے محروم ہو جاتا ہے

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button