Draft

06کریمینل گروہوں کے درجنوں ارکان گرفتار ۔42لاکھ روپے نقدی ،تین موٹر سائیکل اور ایک کاربرآمد

گوجرانوالہ 4 اگست 2017
(بشیر باجوہ بیورو چیف پاکستان نیوز وائس آف کینیڈا)
سی پی او آفس میں درجنوں مدعیان کو برآمدگی مال کی حوالگی تقریب ۔
جرائم پیشہ عناصر کے خلاف ضلعی پولیس مربوط اور منظم کارروائیاں جاری رکھے ہوئے ہے۔چور اور ڈاکوؤں کے نیٹ ورک کو توڑ کر انہیں جیل بجھوائیں گے۔شہریوں کو ہر صورت تحفظ فراہم کریں گے۔ سٹی پولیس آفیسر اشفاق خان
سٹی پولیس آفیسر اشفاق خان نے کہا ہے کہ جرائم پیشہ عناصر کے خلاف ضلعی پولیس مربوط اور منظم کارروائیاں جاری رکھے ہوئے ہے۔چور اور ڈاکوؤں کے نیٹ ورک کو توڑ کر انہیں جیل بجھوائیں گے۔شہریوں کو ہر صورت تحفظ فراہم کریں گے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز سی پی او آفس میں رہزنی اور ڈکیتی کی مختلف وارداتوں میں برآمد ہونے والے 42لاکھ روپے مدعیان کے حوالے کرتے ہوئے کیا ۔
تفصیلات کے مطابق ضلع بھر میں ڈکیتی ، رابری اور چوری کی وارداتوں کے انسداد کے لئے سی پی او نے ایس پیز ڈویژنز کو خصوصی ہدایات جاری کیں۔مہم کو مزید بہتر اور کامیاب بنانے کے لئے ڈی ایس پی سی آئی اے عمران عباس چدھڑ کی زیر نگرانی بھی خصوصی ٹیمیں تشکیل دی گئیں ۔سی آئی اے ٹیم نے ضلع ہذا سمیت ملحقہ علاقوں اور اضلاع سے جرائم پیشہ عناصر بارے مفید معلومات کے حصول کو ممکن بنایا ۔سی آر او کے ریکارڈ سے بھی مدد لی گئی ۔ مخبری کے نیٹ ورک کو بھی توسیع دی گئی اور پنجاب کے دیگر ا ضلاع سے بھی انٹیلی جنس کی بنیاد پر ملزمان کے کوائف حاصل کر کے عارف عرف بلا، عرفان بشیر، تنزیل الرحمان عرف گڈو، طارق مسیح، غفور گل پٹھان، اور شاہزیب عرف امان اللہ بینک ڈکیت گروہوں کے درجنوں ارکان گرفتار کر کے ان کے قبضہ سے لوٹے گئے بتالیس لاکھ روپے نقدی ،تین موٹر سائیکل اور ایک کار برآمد کئے ہیں ۔عارف عرف بلا گروہ کے ارکان نے دوران تفتیش انکشاف کیا کہ وہ عرصہ دراز سے جرائم پیشہ زندگی میں ملوث ہیں ۔وہ سر راہ دوکانوں ، دفاتر اور گوداموں میں دا خل ہو کر موجود عملہ اور گاہکوں کو اسلحہ کے زورپر یرغمال بناکر نقدی ، مال اور دیگر قیمتی اشیاء چھین کر فرارہو جاتے ۔عرفان بشیر گروہ کے ارکان وھیکل چوری ا ور راہزنی کی درجنوں وارداتوں میں ملوث ہیں ۔ملزمان کاروباری اور رہائشی علاقوں میں گھوم پھر کر موٹر سائیکل سوار اور پیدل چلنے والے لوگوں کو لوٹتے۔مزید براں گھروں اور دفاتر کے باہر کھڑی موٹر سائیکل کے تالے کھول اور توڑ کر بھی چوری کر لیتے۔تنزیل الرحمن عرف گڈو گینگ کا سرغنہ سابقہ ریکارڈ یافتہ ہے ۔ہر واردات میں نئے لڑکوں اپنے ساتھ شامل کرتا ہے شہر کے مضافات میں گھوم پھر کر موٹر سائیکل و نقدی چھیننے کی وارداتیں کرتے ہیں ۔طارق مسیح گینگ کے ارکان بھی شہر بھر میں نقدی و موٹر سائیکل چھیننے کی وارداتوں میں ملوث ہیں ۔غفور گل عرف پٹھان کار چور گینگ ضلع بھر میں کاریں اور کیری ڈبے چوری کرنے والا متحرک گروہ ہے۔ ملزمان منظم طریقے سے وھیکلز چوری کرنے کی وارداتیں کرتے۔گروہ کا ایک رکن پارک کی جانے والی گاڑی کے قریب کھڑا رہتا اور اپنے دیگر ساتھیوں کو گاڑی کے مالک کی حرکات سے آگاہ کرتا ۔اسی دوران گروہ کے دیگر ارکان گاڑی کا لاک توڑ کر گاڑی چوری کر لیتے اور علاقہ غیر میں فروخت کر دیتے۔شاہزیب گروہ کے ارکان بینکوں میں اسلحہ کے زور پر عملہ اور سیکیورٹی گارڈز کو یرغمال بنا کر کیشئیر سے نقدی چھین کر فرارہو جاتے ۔ ملزمان مزاحمت پر قتل کرنے سے بھی گریز نہ کرتے ۔
سی پی او آفس میں ’’حوالگی مال‘‘ تقریب میں مدعیان سے خطاب کرتے ہوئے سٹی پولیس آفیسر اشفاق خان نے کہا ہے پولیس جرائم کی روک تھام اور سماج دشمن عناصر کے خلاف شب و روز نبرد آزما ہے۔شہریوں کے جان و مال اور عزت و آبرو کی حفاظت پولیس کے اولین مقاصد میں شامل ہے۔ اس مو قع پر مدعیان نے اظہار خیال کرتے ہوئے سی آئی اے پولیس کی کارکردگی کو سراہا اور زبردست خراج تحسین پیش کیا۔ گزشتہ دنوں27 معمر خواتین کے قاتل کی پولیس مقابلے میں ہلاکت کو بھی سراہا گیا ۔سٹی پولیس آفیسراشفاق خان نے اعلیٰ کارکردگی پر ڈی ایس پی سی آئی اے عمران عباس چدھڑ اور ان کی ٹیم کو شاباش دی ۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button