02 اپریل 2025 | بروز بدھ | اہم خبروں کی جھلکیاں

👇👇👇🇵🇰🤝🇨🇦
Voice of Canada
آج دن بھر کیا کچھ ہوا؟
02 اپریل 2025 | بروز بدھ | اہم خبروں کی جھلکیاں
1. جیل میں طویل ملاقات کے بعد عمران خان نے علی امین اور سیف کو اسٹیبلشمنٹ سے مذاکرات کی اجازت دے دی۔
2. وزیراعظم کی جانب سے بجلی کی قیمتوں میں بڑی کمی کا اعلان کل متوقع ہے۔
3. صدر مملکت کورونا میں مبتلا، ڈاکٹر عاصم نے آئیسولیشن میں رہنے کا مشورہ دیا۔
4. لکپاس میں حکومتی وفد اور بی این پی کے سربراہ سردار اختر مینگل کے درمیان مذاکرات تاحال تعطل کا شکار ہیں۔
5. بلوچستان میں احتجاج کے اگلے مرحلے کا اعلان کل کیا جائے گا، سردار اختر مینگل۔
6. بلوچ یکجہتی کمیٹی سکیورٹی اداروں کے خلاف پروپیگنڈا کر رہی ہے، ڈی آئی جی کوئٹہ۔
7. کوئٹہ اور مستونگ میں موبائل فون ڈیٹا انٹرنیٹ سروس ایک بار پھر معطل ہو گئی۔
8. وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا کے معاون خصوصی کے گھر پر نامعلوم افراد نے فائرنگ کی۔
9. کراچی میں عید کے تین دن کے دوران ٹریفک حادثات میں 7 افراد جاں بحق اور 175 زخمی ہوئے۔
10. وزیراعظم نے قائد میاں نواز شریف سے ملاقات میں سیاسی امور پر تبادلہ خیال کیا۔
11. قومی ٹیم کی مایوس کن بیٹنگ، دوسرے ون ڈے میں بھی شکست، سیریز کیویز کے نام ہو گئی۔
12. عید کے تیسرے روز عوام نے سیرسپاٹے اور دعوتوں کا اہتمام کیا۔
13. ڈیڈ لائن ختم ہونے کے بعد افغان مہاجرین کی واپسی کا عمل سست روی کا شکار ہے۔
14. افغان شہریوں کی باب دوستی سے واپسی کے لیے تیاریاں مکمل، کل سے ملک بدری کا آغاز ہوگا۔
15. لاہور سمیت پنجاب بھر میں خشک موسم کے باعث گرمی کی شدت میں اضافہ ہو رہا ہے۔
16. صدر زرداری کی طبیعت میں بہتری، دبئی منتقلی کی خبریں درست نہیں: شرجیل میمن۔
17. کراچی کے کورنگی علاقے میں 5 دن سے لگی آگ کئی مہینوں تک جاری رہ سکتی ہے، مزید انکشافات سامنے آئے۔
18. کراچی کے ڈیفنس فیز ون میں فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق ہو گیا۔
19. سعودی حکومت نے عازمین حج کو کراچی اور اسلام آباد ایئرپورٹس پر امیگریشن سہولت دینے کا فیصلہ کیا۔
20. نوشہرہ میں نامعلوم افراد نے فائرنگ کرکے ایک خواجہ سرا کو قتل کر دیا۔
21. وزیراعلیٰ پنجاب نے آٹزم میں مبتلا بچوں کی تربیت اور بحالی کے عزم کا اعادہ کیا۔
22. لاہور چڑیا گھر میں انٹری ٹکٹ صرف 100 روپے رکھنے کی ہدایت جاری کر دی گئی۔
23. مریم نواز نے زائد کرایے وصول کرنے والوں کے خلاف مہم جاری رکھنے کا حکم دیا۔
24. گوجرانوالہ میں گیس لیکیج دھماکے کے باعث ایک ہی گھر کے 6 خواتین و بچے جھلس کر جاں بحق ہو گئے۔
25. راولپنڈی میں گزشتہ تین دن کے دوران گیس پائپ لائن میں آگ لگنے کے 12 واقعات پیش آئے، 2 جگہوں پر دھماکے ہوئے۔
26. وزیراعظم جلد پاکستانی قوم کو بڑی خوش خبری سنائیں گے، چیئرمین یوتھ پروگرام۔
27. بلوچستان کی ترقی کے لیے وفاقی حکومت ہر ممکن تعاون فراہم کرے گی، وزیراعظم۔
28. تاجروں کا کہنا ہے کہ عید سیزن مایوس کن رہا، خریداری کی شرح میں نمایاں کمی آئی۔
29. عید الفطر سے قبل ہونے والی خریداری گزشتہ سال کے مقابلے میں 25 تا 30 فیصد کم رہی، تاجر رہنما۔
30. خیبر پختونخوا کے ضلع ٹانک میں دفعہ 144 نافذ کر دی گئی۔
31. وزیراعظم سے وزیر داخلہ کی ملاقات میں افغان باشندوں کی وطن واپسی سے متعلق بریفنگ دی گئی۔
32. حویلی لکھا میں ون ویلنگ کے دوران بائیک بس کے نیچے آ گئی، ایک نوجوان ہلاک اور دوسرا شدید زخمی ہو گیا۔
33. کراچی کے مواچھ گوٹھ میں کھلے مین ہول میں گر کر 3 سالہ بچہ جاں بحق، لواحقین نے احتجاج کیا۔
34. بھارتی اداکارہ سوارا بھاسکر کو ہولی نہ منانے پر مسلمان سے شادی کرنے پر دھمکیاں ملنے لگیں۔
35. چیئرمین سینیٹ یوسف رضا گیلانی کو انٹرا اسپیکرز کانفرنس کے بانی چیئرمین کے طور پر نامزد کر دیا گیا۔
36. کراچی میں پولیس کے ہاتھوں گرفتار ملزمان کی تفتیش میں اہم پیشرفت ہوئی، ایک سہولت کار پولیس اہلکار بھی گرفتار۔
37. لاہور میں گھریلو ناچاقی کے باعث فائرنگ سے بیوی، سالا اور 6 سالہ بچہ زخمی، ملزم گرفتار کر لیا گیا۔
38. لاڑکانہ میں ڈاکوؤں نے مزاحمت کرنے پر نوجوان کو پل سے نیچے پھینک دیا۔
39. جہلم میں گھریلو جھگڑے کے دوران بھتیجے نے چچا کو چھریاں مار کر قتل کر دیا، ملزم گرفتار۔
40. کچھ لوگوں کی اسٹیبلشمنٹ سے ملاقات میں منصوبہ بندی کی گئی کہ عمران خان کا میسج باہر نہ آئے، فیصل چوہدری۔
41. خیبر پختونخوا میں دو روز کے دوران آئے سیاحوں کی تعداد 51 ہزار سے تجاوز کر گئی۔
42. عید کے اختتام پر موٹر ویز اور قومی شاہراہوں پر ٹریفک کا بہاؤ بڑھ گیا، ٹریول ایڈوائزری جاری کر دی گئی۔
43. تھیٹرز کے نام پر کسی کو فحاشی اور بے حیائی پھیلانے کی اجازت نہیں دی جا سکتی، عظمیٰ بخاری۔
44. لاہور میں موٹروے حادثے میں جاں بحق ہونے والی دو لڑکیوں کی تاحال شناخت نہ ہو سکی۔
45. رحیم یار خان کے کچے کے علاقے میں سرچ آپریشن، ڈاکوؤں کے 2 سہولت کار گرفتار، ٹھکانے مسمار۔
46. سندھ کے خیرپور میں ہائی وے پر کوچ اور کار میں تصادم، باپ اور 2 بیٹیاں جاں بحق۔
47. پی ٹی آئی سمیت ہر جماعت سے بات کرنے کو تیار ہیں، رانا تنویر۔
48. میانمار میں زلزلے سے متاثرہ افراد کے لیے پاکستان نے 70 ٹن امدادی سامان روانہ کر دیا۔
49. سہون شریف میں 7 موٹر سائیکلیں آپس میں ٹکرا گئیں، 2 افراد جاں بحق، 12 زخمی ہو گئے۔
50. بھارتی فوج نے پونچھ سیکٹر پر بلااشتعال فائرنگ کی، پاک فوج نے بھی بھرپور جواب دیا۔
رپورٹ: بشیر باجوہ