01 جون کے اہم واقعات1

پاکستان۔1جون 2017
(بشیر باجوہ بیورو چیف پاکستان نیوز وائس آف کینیڈا)

01 جون 2017ء ، جمعرات
‏05 رمضان المبارك  1438ھ
18 جیٹھ 2073 ب

01 جون کے اہم واقعات
● 1746ء فرانسیسی فوج نے اینٹورپ پر قبضہ کیا۔
● 1796ء برطانوی فوج کا آخری دستہ امریکہ سے روانہ۔
● 1862ء امریکہ میں غلامی کا رواج ختم ہوا۔
● 1874ء ایسٹ انڈیا کمپنی کا خاتمہ۔
● 1869ء تھامس اینڈرسن نے ووٹنگ مشین کو پیٹنٹ کرایا۔
● 1930ء ہندوستان میں ملک کی پہلی ڈیلکس ٹرین ’ڈکن کوین‘ کی شروعات۔
● 1935ء برطانیہ میں پہلی بار ڈرائیونگ ٹیسٹ متعارف کرایا گیا۔
● 1941ء برطانوی فوج نے عراق کی راجدھانی بغداد پر قبضہ کیا۔
● 1941ء جرمنی نے تمام کیتھولک اشاعت پر پابندی لگائی۔
● 1948ء اسرائیل اور عرب ممالک جنگ بندی کی لئے رضا مند۔
● 1959ء ٹیونیشیا میں آئین نافذ ہوا۔
● 1963ء اٹلی کے کنگ وکٹر امینوئل سوئم ایتھوپیا کے راجا بنے۔
● 1965ء جاپان کے فوکواوکا میں ایک دھماکے میں 237  کان کنوں کی موت ہوئی۔
● 1973ء مصر کی فوجی سرکار نے ملک میں شاہی نظام کے خاتمہ اور جمہوریت کا اعلان کیا۔
● 1980ء کیبل نیوز نیٹ ورک ( سی این این) نے اپنی نشریات کا آغاز کیا۔
● 1990ء امریکی صدر جارج بش اور سویت یونین کے صدر  میخائل گوربا چیف نے کیمیائی ہتھیاروں کو ختم کرنے کے  باہمی سمجھوتے پر دستخط کئے۔
● 2001ء نیپال کے شاہ وریندر، ملکہ ایشوریہ اور شاہ کنبے کے 6 ممبران کو شہزادہ دیبندر نے قتل کرنے کے بعد  خودکشی کرلی
● 2007ء برطانیہ میں عام مقامات پر سگریٹ نوشی پر پابندی۔
● 2009ء ائیر فرانس کے ایک مسافر بردار جہاز کے حادثہ کا شکار ہونے سے 228 مسافر جاں بحق۔

وفات
● 1996ء بھارت کے سابق صدر نیلم سنجیو ریڈی

تعطیلات و تہوار
● دنیا کے بیشتر ممالک میں بچوں کا عالمی دن منایاجاتا ہے۔
● 1، 2، 3 جون کو قادر آباد میں اعتبارحسین شاه کا  عرس اور میلہ منعقد ہوتا ہے۔

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں