ی ٹی آئی اقلیتی ونگ ضلع شیخوپورہ کے صدر ظہیر الدین بابرگل نے مسلم لیگ (ن) میں شمولیت اختیار کرلی
بشیر باجوہ بیورو چیف پاکستان نیوز وائس آف کینیڈا
ْ پی ٹی آئی اقلیتی ونگ ضلع شیخوپورہ کے صدر ظہیر الدین بابرگل نے پی ٹی آئی کو خیربادکہہ کر مسلم لیگ ن میں شمولیت اختیار کرلی۔ انہوںنے مسلم لیگی رہنمائوں سٹی صدر ملک محمدیوسف، چوہدری عبید اللہ سیہول، ملک بشیراحمد، چوہدری بختیار بٹراور رانارضوان یوسف کے ہمراہ میڈیاکو بتایاکہ انہوںنے پی ٹی آئی کی غلط پالیسیوںسے نالاںہوکردوبارہ مسلم لیگ ن میں شمولیت کا فیصلہ کیاہے دراصل پی ٹی آئی کی مقامی قیادت نے مجھے سبز باغ دکھائے اور جھوٹ بول کر دھوکہ سے مجھے پی ٹی آئی میں شامل کرلیا جب ان کی اصلیت دیکھی تو بھاگ کر پھر اپنوں میں آگیاہوں انہوںنے میاں نوازشریف کی پالیسیوںسے اتفاق کرتے ہوئے کہاکہ ان کی شب وروز محنتوںسے ملک ترقی وخوشحالی کی راہ پرگامزن ہے عوام میں خوشحالی آئی ہے اور معیار زندگی بہتر ہوا ہے-
Load/Hide Comments






