یہ احتساب نہیں انتقام ہے‘ سعد رفیق کا ٹویٹ

اسلام آباد: مسلم لیگ ن کے رہنما خواجہ سعد رفیق کا کہنا ہے کہ پاناما پیپرز عالمی طاقتوں کی سازش ہے جس میں دیگر عالمی رہنماؤں سمیت نواز شریف کو نشانہ بنایا گیا۔
تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیرِ ریلوے خواجہ آصف نے اپنے ٹویٹر پیغام میں پاناما پیپرز کو عالمی سازش قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ برطانوی وزیراعظم ڈیوڈ کیمرون‘ روسی صدر پیوٹن اور پاکستان کے وزیراعظم کو نشانہ بنایا گیا ہے۔
انہوں نے یہ بھی کہا کہ پاکستان کا کوئی ادارہ اس سازش کا حصہ نہیں لیکن عمران خان ذاتی اقتدار کے لیے سازش کا حصہ بنے۔ بہت سے سیاسی اور غیر سیاسی طاقتور لوگ نفرت انتقام اور تعصب میں اس سازش کا ایندھن بنے۔

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں