انٹرنیشنل

یہودیوں اور اسرائیل کی تضحیک قابل قبول نہیں:جرمن وزیر داخلہ

برلن(منور علی شاھد بیورو چیف جرمنی)جرمن وزیر داخلہ تھوماس ڈے میزیئر نے کہا ہے کہ یہودیوں اور اسرائیل کی تضحیک قابل قبول نہیں ہے۔
غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق میزیئر نے احتجاج کے دوران اسرائیلی پرچم نذر آتش کیے جانے پر شدید تنقید کی اور کہاکہ یہ بالکل بھی قابل قبول نہیں کہ یہودیوں یا اسرائیلی ریاست کی اس شرمناک انداز میں تضحیک کی جائے۔واضح رہے کہ گزشتہ ہفتے کے دوران جرمن دارالحکومت برلن میں امریکا کی اسرائیل کے حوالے سے سیاست کے خلاف مظاہرے کیے گئے تھے اور اس موقع پر اسرائیلی پرچم کو آگ لگانے کے واقعات بھی پیش آئے تھے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button