پاکستان

یکم مارچ 2017 ء سے شروع ہونے والے امتحان سیکنڈری سکول (سالانہ) 2017ء کے سلسلہ میں تمام انتظامات مکمل –

گوجرانوالہ18 فروری
(بشیر باجوہ بیورو چیف پاکستان نیو ز وائس اف کینیڈا) بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن کی پریس ریلیز کے مطابق مورخہ یکم مارچ 2017 ء سے شروع ہونے والے امتحان سیکنڈری سکول (سالانہ) 2017ء کے سلسلہ میں تمام انتظامات مکمل کرلئے گئے ہیں۔ عوام الناس اور امیدواران کو درپیش مسائل/شکایات کے ازالہ کے لئے گوجرانوالہ بورڈ نے ضلعی اور تحصیل ہیڈ کوارٹرز کی سطح پر کنٹرول رومز قائم کر دیئے ہیں جن کی میں گورنمنٹ اقبال ہائی سکول گوجرانوالہ‘وزیر آبادگورنمنٹ ایم سی ہائی سکول‘کامونکی گورنمنٹ ہائی سکول نمبر1‘نوشہرہ ورکاں گورنمنٹ ہائی سکول‘حافظ آباد‘گورنمنٹ ہائی سکول نمبر1‘پنڈی بھٹیاں گورنمنٹ ہائی سکول نمبر1‘گجرات گورنمنٹ جامع سکول‘کھاریاں گورنمنٹ ہائی سکول‘سرائے عالمگیرگورنمنٹ ہائی سکول‘منڈی بہاؤالدین گورنمنٹ سرسید ہائی سکول‘ملکوال گورنمنٹ ہائی سکول‘پھالیہ گورنمنٹ اسلامیہ ہائی سکول‘سیالکوٹ گورنمنٹ جامع سکول‘ڈسکہ گورنمنٹ ہائی سکول‘پسرورگورنمنٹ ہائی سکول نمبر1‘سمبڑیالگورنمنٹ اسلامیہ ہائی سکول‘نارووال گورنمنٹ ہائی سکول‘شکر گڑھ گورنمنٹ مسلم ماڈل ہائی سکول اورظفروال میں گورنمنٹ ہائی سکول شامل ہیں۔ذاتی یا اجتماعی شکایات کے حل کے لئے مذکورہ بالا کنٹرول رومزپر باالمشافہ یا بذریعہ ٹیلیفون رابطہ کیا جاسکتا ہے ۔ اس مقصد کے لئے متعلقہ ادارہ جات کے سربراہان روزانہ شام پانچ بجے (5:00) تک اپنے اپنے اداروں میں موجود رہیں گے ۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button