پاکستان
یکم دسمبر کو عید میلاد النبیﷺ کی متوقع تعطیل، پنجاب کے سرکاری ملازمین کو 30 نومبر کو ہی تنخواہیں ادا کرنے کا فیصلہ
لاہور 16 نومبر 2017
(بیورو چیف پاکستان بشیر باجوہ نیوز وائس آف کینیڈا)
پنجاب کے سرکاری ملازمین کو 30 نومبر کو ہی تنخواہیں ادا کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق ملک بھر میں یکم دسمبر کو عید میلاد النبیﷺ ہونے کا قوی امکان ہے۔ عید میلادالنبیﷺ کے باعث یکم دسمبر کو ہی عام تعطیل بھی دی جائے گا۔ یکم دسمبر کو متوقع عام تعطیل کے باعث پنجاب کے سرکاری ملازمین کو 30 نومبر کو ہی تنخواہیں ادا کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ پنجاب کے تمام سرکاری اداروں کے ملازمین کو 30 نومبر کو تنخواہیں ادا کر دی جائیں گی۔