ایڈیٹرکاانتخاب

یکطرفہ فوجی کارروائی سے شام کا مسئلہ مزید پیچیدہ ہو جائے گا:چین

بیجنگ (آئی این پی )چین نے متعلقہ فریقین پر زور دیا ہے کہ وہ بین الاقوامی قانون کے فریم ورک میں واپس آئیں اور شام کے مسئلے کو بات چیت اور مذاکرات کے ذریعے حل کریں۔
چین کی وزارت خارجہ کی خاتون ترجمان ہواچن ینگ نے بریفنگ کے دوران امریکہ،برطانیہ اور فرانس کی طرف سے شام پر فضائی حملوں پر چینی تبصرے کے بارے میں استفسار پر بتایا کہ چین بین الاقوامی تعلقات میں طاقت کے استعمال کا مخالف ہے اور دوسرے ممالک کی خودمختاری،آزادی اور علاقائی یکجہتی کے احترام کا حامی ہے۔خاتون ترجمان نے کہا کہ سلامتی کونسل کو نظر انداز کرتے ہوئے کوئی یکطرفہ فوجی کارروائی اقوام متحدہ(یو این)کے منشور کے اغراض و مقاصد کے منافی اور بین الاقوامی قانون اور بین الاقوامی تعلقات سے متعلق بنیادی اقدار کی خلاف ورزی ہے اور اس سے شام کا مسئلہ مزید پیچیدہ ہو جائیگا،ترجمان کے مطابق چین نے متعلقہ فریقین پر زور دیا ہے کہ وہ بین الاقوامی قانون کے فریم ورک میں والپس آئیں اور مسئلے کو مذاکرات کو باہمی افہام تفہیم کے ذریعے حل کریں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button