پاکستان

یوم پاکستان پر پرویزرشید نے چوہدری نثار کے خلاف کھلم کھلا اعلان جنگ کردیا

اسلام آباد (نیوز وی او سی آن لائن )سابق وزیر اطلاعات پرویز رشید نے کہا ہے کہ چوہدری نثار کبھی پارٹی کے تنظیمی عہدیدار نہیں رہے،پارٹیوں میں جگہ انتشار پھیلانے سے نہیں بنتی ۔یوم پاکستان کے موقع پر بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ چوہدری نثار کے مستقبل کافیصلہ شہباز شریف کو کرنا ہے ۔ان کا کہنا تھا کہ سب جانتے ہیں پارٹی کو بند گلی میں لے جانے کے لیے کون کوشاں ہے ،مریم نواز پارٹی کو بند گلی سے باہر لے کر آئیں ،سب جانتے ہیں مریم نواز کی پذیرائی کس کو ہضم نہیں ہو رہی ۔پرویز رشید نے کہا کہ گالم گلوچ اور انتشار انتخابات سے راہ فرار کی کوشش ہے ،جوڈیشل مارشل لا کی بات کرنے والوں کو مارشل لا کیوں یاد آتاہے ۔ان کا کہنا تھا کہ چور دروازے سے اقتدار میں آنے کے دن گئے ،میدان سے بھاگنے والے نہیں ،سازشی عناصر کا مقابلہ کریں گے ۔انہوں نے مزید کہا کہ نگران حکومتوں کا کام انتخابات کروانا ہے ،بڑے فیصلے کرنا نہیں ۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button