پاکستان

یوم پاکستان پریڈ، سلامی کے دوران باقی سب تو کھڑے ہوگئے لیکن وزیر اعظم بیٹھے رہے، پھر آرمی چیف نے —-

اسلام آباد (نیوز وی او سی آن لائن) یوم پاکستان پریڈ کے دوران اس وقت دلچسپ صورتحال پیدا ہوگئی جب سلامی کے چبوترے پر موجود تمام افراد اردن کے فوجی دستے سے سلامی وصول کرنے کیلئے کھڑے ہوگئے تاہم وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی بیٹھے رہے ۔
شکرپڑیاں پریڈ گراﺅنڈ میں پریڈ کے دوران پاک فوج کے مختلف دستوں نے صدر، وزیر اعظم اور تقریب کے مہمان خصوصی سری لنکن صدر، تینوں مسلح افواج کے سربراہان اور چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی کو سلامی پیش کی ۔ سلامی کے دوران چبوترے پر موجود افراد نے کھڑے ہو کر سلامی لی، متحدہ عرب امارات کا فوجی دستہ گزرنے کے بعد یہ افراد کچھ دیر کیلئے بیٹھے تاہم جب اختتام پر اردن کا فوجی بینڈ آیا تو سلامی کے چبوترے پر موجود افراد ایک بار پھر اٹھ کھڑے ہوئے لیکن وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی پورے انہماک کے ساتھ اردن کے دستے کی پریڈ دیکھنے میں مشغول رہے۔ اسی دوران وزیر اعظم کے پیچھے موجود آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے انتہائی تیزی کے ساتھ وزیر اعظم کا کندھا ہلایا اور انہیں کھڑے ہونے کا اشارہ کیا جس پر وہ فوری طور پر دیگر شرکا کے ساتھ کھڑے ہوگئے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button