یوم پاکستان ،اسلام آبادو صوبائی دارالحکومتوں میں توپوں کی سلامی
یوم پاکستان کے آغاز پراسلام آباد اور چاروں صوبائی دارالحکومتوں میں توپوں کی سلامی سے دن کا آغاز کیا گیا ہے۔ اس موقع پر ملک کی سلامتی اور یکجہتی کے لیے خصوصی دعائیں بھی کی گئیں ہیں۔
اسلام آباد اسپورٹس کمپلکس میں توپوں کی سلامی کی تقریب ہوئی۔ دن کے آغاز پر وفاقی دارالحکومت میں31توپوں اور چاروں صوبائی دارالحکومتوں میں 21، 21 توپوں کی سلامی دی گئی ہے۔
یوم پاکستان پر صوبائی دارالحکومتوں میں 21، 21 توپوں کی سلامی سے دن کا آغاز کیا گیا ہے۔ لاہور کے محفوظ شہید گیریژن میں پاک فوج کی جانب سے21توپوں کی سلامی اور پشاور کے کرنل شیرخان اسٹیڈیم میں 21توپوں کی سلامی دی گئی ہے۔
دوسری جانب اسلام آباد کے شکرپڑیاں پریڈ ایونیو میں یوم پاکستان کی روایتی پریڈ ہوگی۔ تقریب میں صدر ممنون حسین، وزیر اعظم نواز شریف شرکت کریں گے۔
تقریب میں تینوں مسلح افواج کے سربراہان بھی شریک ہونگے۔ وفاقی وزرا،اعلی فوجی اورسول حکام بھی تقریب میں شرکت کریں گے۔
چین کی تینوں مسلح افواج، سعودی اسپیشل فورسز کا دستہ بھی شریک ہوگا۔ تقریب میں ترکی کا ملٹری بینڈ ترانوں پر سر بکھیرے گا۔ تقریب میں جنوبی افریقہ کی نیشنل ڈیفینس فورس کےسربراہ بھی شریک ہونگے۔
پریڈ میں جدید اسلحے اور دفاعی ساز و سامان کی نمائش کے ساتھ پاک فضائیہ کے طیارے شاندار فلائی پاسٹ کریں گے۔ آرمی ایوی ایشن کے مختلف ہیلی کاپٹر بھی پریڈ میں حصہ لیں گے۔
پریڈ میں بیلسٹک اور کروز میزائل کی مکمل رینج بھی شامل ہوگی اور ساتھ ہی پاکستان میں بنائے جانے والے جدید ہتھیاروں کی نمائش بھی کی جائےگی۔پریڈ میں اعلیٰ حکومتی اور عسکری شخصیات شرکت کریں گی۔
ملک بھر میں آج یوم پاکستان منایا جائے گا، جس کے تحت آج عام تعطیل ہے۔ یوم پاکستان پر راولپنڈی اور اسلام آباد کے مختلف علاقوں میں موبائل فون سروس بند رہے گی۔ موبائل فون سروس آج سہ پہر3 بجے تک بند رہے گی۔